عاطف خان نے کمپنی کے اکاؤنٹ سے 1 ارب سے زائد کی ذاتی ٹریڈنگ کی، کیس کا عبوری چالان جمع
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
فراڈ کیس میں گرفتار معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان نے 8 سالوں میں کمپنی اکاؤنٹ سے 1 ارب سے زائد روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرکے ٹریڈنگ کی۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 55 صفحات پر مشتمل کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا۔
کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق ملزم عاطف نے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، فروری 2016 سے دسمبر2023 تک ملزم کےاکاؤنٹ میں کمپنی سے 1.
تفتیشی افسر نے ملزم کے 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مگر عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی۔
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان کے متن کے مطابق کیس میں ایک ملزم عاطف خان گرفتار ہے، کیس میں ایک ملزم فیصل محمود شیخ ضمانت پر رہا ہے، ملزمان کےخلاف کمپنی فنڈ ذاتی استعمال کرنے، فراڈ، مس کنڈکٹ سمیت متعدد الزامات ہیں، انکوائری کےدوران مختلف بینکس، ایس ای سی پی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج و دیگر سے ریکارڈ حاصل کیا گیا۔
چالان کے مطابق ملزم عاطف خان کو 8 مارچ 2025 کو گرفتار کیا گیا ہے، دوران جسمانی ریمانڈ ملزم سے تفتیش کی گئی ہے، ملزم کو عدالت نے 18 مارچ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
نادیہ حسین کو ایف آئی اے کا افسر بن کر فون کرنے والے نے ان کے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لیے 3 کروڑ روپے رشوت مانگی۔
ملزمان کے خلاف ایک سیکیورٹیز کمپنی کےچیئرمین کی شکایت پر کارروائی کی گئی، بینک اکاؤنٹس ٹرانسفر سے فائدہ اٹھانے والوں میں ملزم کی اہلیہ کے سیلون کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے، ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے فائدہ اٹھانے والوں کو تحقیقات کے لیے بلایا جائے گا۔
نادیہ حسین نے کہا کہ اداروں کو اور مجھے آگاہی کیلئے ایک ویڈیو بنانی چاہیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے کمپنی فنڈز سے خریدے گئے شیئرز سے 3 کروڑ 14 لاکھ سے زائد کے ڈیویڈنڈ ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروائے، ملزم نے ذاتی ٹریڈنگ کےلیےتھرڈ پارٹیز سے مختصر دورانیہ کیلئے 65 کروڑ کے فنڈز حاصل کیے، ملزم نے کمپنی اکاؤنٹس کے ذریعے فنڈز مارک اپ کے ساتھ واپس کیے، ملزم کی جانب سےکمپنی کو واجب الادا رقم 54 کروڑ روپے ہے۔
چالان کے متن میں مزید بتایا گیا کہ کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق ملزم عاطف حسین نے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، فروری 2016 سے دسمبر2023 تک ملزم کے اکاؤنٹ میں کمپنی سے 1.429 ارب روپے منتقل ہوئے، ملزم نے ان فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کےلیے استعمال کیا، ملزم کی جانب سے 1.322 ارب روپے کمپنی اکاؤنٹ میں واپس کیے گئے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذاتی ٹریڈنگ اکاو نٹ میں نادیہ حسین ایف ا ئی اے کی جانب سے ارب روپے کمپنی کے کے مطابق ملزم کی ملزم کے کے شوہر
پڑھیں:
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف نیپرا کا ایکشن: کروڑوں روپے جرمانہ عائد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔
میڈیاذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر حیسکو پرکروڑوں روپےکاجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔فیصلے میں مزید کہا گیا کہ حیسکو 4 اپریل 2024 سے یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کرائے گی، نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر حیسکو پرجرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
نیپرا کا فیصلہ میں کہنا تھا کہ حیسکو کےخلاف شوکاز نوٹس کے بعد کارروائی کی گئی۔ اس سے قبل 12 ستمبر کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے اضافی بجلی بلوں اور لوڈشیڈنگ پر 2 سرکاری بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے مجموعی طور پر 25 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ عائد کردیا تھا۔
نیپرا نے فیصلے میں کہا تھا کہ اضافی بلنگ پر گیپکو کو20 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جبکہ گیپکو کو صارفین سے وصول کردہ اضافی رقم واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ جبکہ نقصانات کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کرنے پر سیپکو پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، سیپکو 4 اپریل 2024 سے اب تک یومیہ ایک لاکھ جرمانہ جمع کرائے گی۔