2025-04-25@06:42:56 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«ذاتی ٹریڈنگ»:

    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اپریل 2025) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ذاتی سیڈ فارمز خانیوال میں گندم کی کٹائی کا باقاعدہ آغاز۔ گندم کی کٹائی سے قبل ڈائریکٹر فارمز پنجاب سیڈ کارپوریشن ملک ندیم الحق اعوان اور عملہ نے اللہ عزوجل کے حضور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔(جاری ہے) مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن میں گندم کی اعلی اقسام کے بیجوں کی خریداری کا عمل شروع ہو گیا ہے جس کی نگرانی خود کر رہا ہوں اور اس سلسلے میں تمام ڈائریکٹرز کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ گندم بیج کی اعلی اور  نئی اقسام کی خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں...
    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ : فوٹو واپڈا داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافہ کے حوالے سے واٹر اینڈ پاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے وضاحت جاری کردی۔واپڈا کے اعلامیے میں کہا گیا کہ 10 اپریل کو سی ڈی ڈبلیو پی نے داسو پراجیکٹ کے دوسرے نظرثانی شدہ پی سی ون کا جائزہ لیا، نظرثانی شدہ دوسرا پی سی ون 1737 ارب روپے پر مشتمل ہے، سی ڈی ڈبلیو پی نے یہ پی سی ون ایکنک میں زیرغور لانے کی سفارش کی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ قراقرم ہائی وے کی ازسر نو تعمیر سمیت دیگر کنٹریکٹس عالمی مسابقتی بولی کے ذریعے ایوارڈ کیے گئے، کنٹریکٹس بنیادی طور پر پاکستانی روپے میں ایوارڈ کیے گئے ہیں۔واپڈا ہر سال اوسطاً...
    داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کا تقریبا 85 فیصد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر مشتمل ہے۔ 2014 میں امریکی ڈالر کی قدر 100 پاکستانی روپے جبکہ 2025 میں 280 روپے ہے۔ واپڈا نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ 15 فیصد اضافہ پراجیکٹ کی پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے اسکوپ آف ورک میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔قراقرم ہائی وے کی ازسر...
    اسلام آباد: داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیراتی لاگت میں اضافے کے معاملے پر واپڈا نے وضاحت جاری کر دی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق پراجیکٹ کی لاگت میں اضافے کا تقریباً 85 فیصد ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر مشتمل ہے۔ 2014 میں امریکی ڈالر کی قدر 100 پاکستانی روپے جبکہ 2025 میں 280 روپے ہے۔ واپڈا نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ 15 فیصد اضافہ پراجیکٹ کی پیچیدہ نوعیت کی وجہ سے اسکوپ آف ورک میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔ قراقرم ہائی وے کی ازسر نو تعمیر سمیت دیگر کنٹریکٹس بین الاقوامی مسابقتی بولی کے ذریعے ایوارڈ کیے گئے ہیں، یہ کنٹریکٹس بنیادی طور پر پاکستانی روپے میں ایوارڈ کیے گئے...
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی ہے، اور کاروباری کے پہلے دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کاروباری کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جب 6 ہزارسے زیادہ پوائنٹس کی تاریخی کمی ہوئی تو اس کے بعد 45 منٹ کے لیے ٹریڈنگ روک دی گئی، تاہم دوبارہ بھی آغاز منفی ہوا۔ یہ بھی پڑھیں ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی آج 12 بجے دوپہر تک بینچ مارک 100 انڈیکس 6,249.10 پوائنٹس یعنی 5.26 فیصد کی کمی کے بعد 112,542.56 پرمنڈلا رہا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ٹریڈنگ کا آغاز یوں تو مثبت ہوا...
    کراچی میں پاکستان کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے آباد ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پاکستان کا ہر رنگ نمایاں نظر آتا ہے۔ کراچی میں گلگت سے گوادر تک کی روایتی اشیا مل جاتی ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو ان اشیا کی دستیابی کے علاقوں کا علم ہونا چاہیے۔ کراچی میں پاکستان بھر میں مشہور روایتی ہینڈ میڈ چپل بھی بنتی ہے، ان چپلوں میں پشاوری سندھی اور بلوچی چپل نمایاں ہے، جو چمڑے سے بنائی جاتی ہیں، لیاری میں بننے والی یہ چپل نہ صرف پائیدار ہوتی ہے بلکہ عید کے موقع پر شہری ان چپلوں کو شوق سے پہنتے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
    سندھ میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برخلاف او پی ایس پر ایک اور تقرری کر دی گئی ہے۔سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ( اسٹیوٹا) کی گریڈ 20 کی منیجنگ ڈائریکٹر کی آسامی پر محکمہ خزانہ کے گریڈ 19 کے افسر فواد غفور سومرو کو تعینات کر دیا گیا ہے۔جبکہ گریڈ 20 کے منور علی مٹھانی جو بینظیر بھٹو ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے سیکریٹری ہیں ان سے ایم ڈی ایسٹیوٹا کا اضافی چارج لے لیا گیا ہے۔
    فراڈ کیس میں گرفتار معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان نے 8 سالوں میں کمپنی اکاؤنٹ سے 1 ارب سے زائد روپے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرکے ٹریڈنگ کی۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی جانب سے کیے گئے فراڈ کیس کی سماعت کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 55 صفحات پر مشتمل  کیس کا عبوری چالان جمع کروا دیا۔کمپنی کے ریکارڈ کے مطابق ملزم عاطف نے ذاتی ٹریڈنگ اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، فروری 2016 سے دسمبر2023 تک ملزم کےاکاؤنٹ میں کمپنی سے 1.429  ارب روپے منتقل ہوئے، ملزم نےان فنڈز کو ذاتی ٹریڈنگ کےلیے استعمال کیا، ملزم کی...
      اسلام آباد:نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈکااجلاس اسلام آباد میں ہوا، اعلیٰ اختیاراتی بورڈ نے 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی ہے، سیکرٹری اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی عنبرین جان کی بھی گریڈ22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے۔ دیگر افسران میں سیکرٹریٹ گروپ کےظہور احمد ،ڈاکٹر نوازاحمد،عائشہ حمیرا ،حماد شمیمی،محمداسلم غوری، پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروسز کے شہزاد حسن، عمار نقوی، پوسٹل گروپ کےسمیع اللہ خان ، ریلویز کےسیدمظہرعلی شاہ اور اکانومسٹ گروپ کے ڈاکٹر امتیاز احمد شامل ہیں۔ Post Views: 1
    کراچی: مغربی ہواؤں  کے نئے سسٹمم کے اثرات کے تحت شہر قائد میں سردی کی جزوی واپسی ہوگئی، بدھ کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، مارچ میں سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔ ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرچلنے والی خنک ہواؤں کے سبب بدھ کو شہرکا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں کئی ڈگری کم ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پرپارہ 11.5، گلستان جوہرمیں 13.2، شاہراہ فیصل پر 12.5، بن قاسم ٹاون میں 13.6جبکہ سب سے کم پارہ ماڑی پورمیں...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ نے گریڈ 21 کے 36 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کردی۔اعلامیے کے مطابق ترقی پانے والے 19 افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی پانے والوں میں پولیس سروس کے  8 افسران جبکہ فارن سروس کے 9 افسران شامل ہیں۔وسیم امجد چوہدری، عمبرین رضا، علی طاہر، عثمان اختر باجوہ کی گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش کی گئی ہے، محمد حمیر کریم، سید عطا الرحمان، مصدق احمد خان، راشد محمود، مومن آغا، ندیم محبوب، محی الدین وانی، داؤد محمد بریچ، شکیل احمد منگنیجو، سعدیہ سرور جاوید، اسد رحمان گیلانی، علی سرفراز حسین کی بھی گریڈ 22 میں...
    کراچی: شہر قائد میں راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں جب کہ درجہ حرارت بھی کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی جزوی واپسی ہوئی ہے اور بلوچستان کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں نے رات اور صبح کا درجہ حرارت  کم کردیا ہے۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا اور 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 20.4  اور زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں اور صبح...
    وزیراعظم کی زیر صدارت آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی...
    موریطانیہ سے میڈرڈ اسپین جانے والے غیر ملکی تارکین وطن کی کشتی کو حادثے سے متعلق دلخراش تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے بیشتر پاکستانی نوجوانوں کو انسانی اسمگلروں نے مراکش کی سمندری حدود میں قتل کیا ہے جبکہ کچھ لوگ بھوک اور پیاس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مراکش کی سمندری حدود میں غیر ملکی تارکین وطن جن میں زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی، کی کشتی 8 روز تک مراکش کی سمندری حدود میں کھڑی رہی اور اس دوران انسانی اسمگلروں نے پاکستانی نوجوانوں کے اہل خانہ سے مزید رقم کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق انسانی اسمگلرز نے 2 جنوری کو ایک کشتی موریطانیہ سے اسپین کے...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رائیڈر گینگ کے کارندے چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عزیز آباد میں رائیڈر گینگ سرگرم ہو گیا ہے، جس نے بیک وقت کئی وارداتیں کی ہیں۔رائیڈر گینگ کی جانب سے عزیز آباد میں موبائل فون چھیننے کی واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔ جس میں اسٹریٹ کرمنلز کو واردات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
    کراچی: پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکراتی امور سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ لاتعلق ہوگئیں ہیں۔ مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی نے واضح ہدایت کی ہے کہ وہ ان کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کریں ۔ پی ٹی آئی کے ایک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی کمیٹی سے رابطے میں رہیں، ان کو اپنے طور پر تجاویز دے رہی تھیں جس پر کمیٹی کے ارکان مشکل میں نظر آرہے تھے کہ کس کی رائے پر عمل ہو۔ تاہم اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت ملی ہے کہ ان کی...
۱