کراچی:

مغربی ہواؤں  کے نئے سسٹمم کے اثرات کے تحت شہر قائد میں سردی کی جزوی واپسی ہوگئی، بدھ کو کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، مارچ میں سردی کا سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔

ملک میں داخل ہونے والے مغربی سلسلے کے زیراثرچلنے والی خنک ہواؤں کے سبب بدھ کو شہرکا پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں کئی ڈگری کم ہوا، محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 7.

3 ڈگری کمی سے 13.1 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جناح ٹرمینل پرپارہ 11.5، گلستان جوہرمیں 13.2، شاہراہ فیصل پر 12.5، بن قاسم ٹاون میں 13.6جبکہ سب سے کم پارہ ماڑی پورمیں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی اس جزوی اورمختصرلہر کے دوران سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا، کیونکہ شہرمیں  3 مارچ 1979 کو7 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوچکا ہے جبکہ سال 2024 کو مارچ کے مہینے میں کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اورجمعے کو شہرمیں کا موسم قدرے گرم رہنے کی توقع ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ محکمہ موسمیات کے مطابق

پڑھیں:

ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ

ملک میں اکتوبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔ 

رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ کا اکتوبر کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان تھا

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی، ستمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.26 فیصد بڑھی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.54فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.59 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں منہگائی کی سالانہ شرح 6 فیصد رہی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • محکمہ موسمیات کی کل سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • ایشوریہ رائے 52 سال کی ہوگئیں؛ جواں نظر آنے کا راز بھی بتادیا
  • محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں موجود دباؤ سے متعلق 11 ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کردیا
  • پنجاب بدستور بد ترین اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔
  • سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
  • نیویارک میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں