کراچی: ڈیفنس سے کوکین سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، خاتون فراہم کرتی تھی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈیفنس فیز ٹو میں کارروائی کرتے ہوئے کوکین سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے پاس سے اعلیٰ کوالٹی کی 219 گرام کوکین برآمد کرلی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا گروپ کوکین کا کام کرتا ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، منشیات اسلام آباد سے خاتون کراچی میں فراہم کرتی ہے، اسلام آباد سے آنے والا پارسل گرفتار ملزم وصول کرتا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے مطابق رائیڈر کو ریموٹ کنڑول گاڑی میں پیک کرکے 10 فائل پہنچا دی جاتی تھی، ملزم کے مطابق کچھ رائیڈرز کو 15 اور 20 فائل باربی ڈول میں پہنچا دی جاتی تھیں۔
گرفتار ملزم کے مطابق ہر رائیڈر کو موٹر سائیکل، پیٹرول اور رہائش بھی ان کا باس مہیا کرتا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزم
پڑھیں:
کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نیاز احمد کو سہراب گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 33 ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ ملزم کے موبائل فونز سے غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی خرید و فروخت سے متعلق ڈیجیٹل شواہد بھی ملے ہیں۔ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھا اور برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ ملزم نے تفتیش کے دوران غیر قانونی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔