وزیراعظم کی شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں خارجیوں کو ہلاک اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے اور مہمند میں 2 خارجیوں کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےسیکورٹی آپریشن میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے اور ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ کو گرفتار کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خارجیوں کو
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں بڑا آپریشن، 13 دہشتگرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس میں خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 کا درابن خودکش دھماکہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ یہ خوارج سرکاری افسران اور معصوم شہریوں کے اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی شریک رہے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ویب ڈیسک
شیخ یاسین