کراچی:

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس نمبر LES-522 سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز بسمہ جتوئی کے مطابق محکمہ کسٹمز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ بس کے ذریعے غیر قانونی سامان کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر موچکو چیک پوسٹ پر بس کو روکا گیا اور مکمل تلاشی لی گئی۔

تلاشی کے دوران ڈرائیور سیٹ کے خفیہ خانے سے 58 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ واٹر کولر کے پیندے میں چھپائے گئے 130 اسمگل شدہ موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ مزید چھان بین پر بس کے اضافی وھیل میں 9600 غیر ملکی سگریٹس کے پیکٹس اور ٹول بکس سے 8200 ساشے بھارتی اسمگل شدہ گٹکا برآمد کیا گیا۔

بسمہ جتوئی کے مطابق برآمد شدہ منشیات، اسمگل شدہ اشیاء اور بس کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز حکام نے بس میں سوار اس کے مالک اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لے لیا ہے جبکہ برآمد شدہ اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسمگل شدہ شدہ اشیاء

پڑھیں:

نیو کراچی میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر

کراچی:

نیو کراچی ایوب گوٹھ کپڑے کے گودام میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر ہوگئیں۔

کے ایم سی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے 2 گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد  گودام میں لگنے والی آگ پرقابو پا لیا۔

 فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی اورآتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکم کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی اطلاع نو بجکر ستاون منٹ پر موصول ہوئی تھی جس کے بعد کے ایم سی کے 2 فائر ٹینڈرز اور ریسکیو 1122 کے 2 فائر ٹرک اور ایک ایمبولنس موقع پر پہنچی تھی، انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • نیو کراچی میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر
  • منشیات برآمدگی کیس ،گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت منظور
  • کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی کروڑوں مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط
  • کراچی، غیر ملکی کرنسی، جعلی ادویات اور اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی منشیات پکڑی گئی
  • ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ غیر ملکی کرنسی، جعلی ادویات اور اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار