اسلام آباد:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں دھمکی دی جاتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے  بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی  یہاں آئے ہیں، انہوں نے ہماری فیملی کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کاز لسٹ سے نام نکلوا رہے ہیں، ان سے میں کہنا چاہوں گی کہ پیچھے سے کام نہ کریں۔ ہم بہنیں بیٹھی ہیں، ہمیں بتائیں کیا مسئلہ ہے۔ ہمارے بھائی نے آپ کو کیا کہا ہے؟۔  وہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ساری زندگی جیل میں  رکھیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آپ کس قسم کے لوگ ہیں؟ فرعونیت نہ کہیں تو کیا کہیں؟  آپ ممبران پارلیمنٹ کو نہ دھمکائیں۔ ہمیں دھمکی آتی ہے کہ آپ کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا۔ ہم نہیں ڈر رہے۔ ہمیں آج تک یہ نہیں پتا چلا کہ آپ کو ہمارے بھائی سے کیاچاہیے۔ آپ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آ کر بیٹھیں ہم تیار ہیں۔

 

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ کو اس منصب پر بیٹھایا اس لیے ہے کہ آپ انصاف کریں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ہم تھے اور رہیں گے۔ ہم عدلیہ کو کہتے ہیں کہ آپ انصاف پر فیصلے دیں۔

انہوں نے بتایا کہ آج ہمیں 5 تاریخ کے لیے پیشی ملی ہے۔ کس طرح سے یہ لوگ پاکستان کے آئین و قانون کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ ہم تھے ہیں اور رہیں گے۔

 

انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی

چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔ خان صاحب نے 29 سال انصاف کے لیے جدو جہد کی ہے۔ خان صاحب کے 600 سے زیادہ دن ہو گئے ہیں۔ کیس لسٹ میں آ گیا ہے،  ہمیں امید ہے 5 تاریخ کو کیس سنا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان ہے کہ آپ جائے گا

پڑھیں:

اب ہم پر امید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گا، علی محمد خان

لاہور:

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ جو مخصوص نشستیں ہیں وہ آئین کے مطابق جو بھی جماعتیں جنرل الیکشن میں ووٹ لیتی ہیں اس کے تناسب سے ان کو دی جاتی ہیں، نہ کم نہ زیادہ۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا تعلق ہے ان کا تویہ کیس ہی نہیں ہے، ان کی جتنی سیٹیں تھیں وہ ان کو مل گئی ہیں، اس سے اگر ایک بھی سیٹ زیادہ ان کو ملے گی تو وہ بھی آئین کی اتنی ہی خلاف ورزی ہو گی جتنی کسی کو سیٹ نہ دینا، ہم اب بھی پرامید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گاْ۔ 

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس بات کا تو میں بھی اعتراف کرتا ہوں کہ پاکستان میں معاشی اسٹیبلیٹی آ گئی ہے، میری صرف گذارش یہ ہے کہ معاشی اسٹیبلیٹی اس لیے آئی ہے کہ جو تیل پہلے بین الاقوامی منڈی میں پہلے سو ڈالر کا نوے ڈالر کا ہوتا تھا وہ ساٹھ ڈالر کا ہو گیا ہے جس سے ہمیں چار، پانچ ارب ڈالر بچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل تیل کو درآمد کرتے ہوئے، 26 ویں ترمیم پاس کرنے سے، پیکا لا پاس کرنے سے، تو معیشت بہتر نہیں ہوئی ہے، نوکری پیشہ لوگوں پر اڑتیس فیصد ٹیکس لگانے سے معیشت میں بہتری نہیں آتی ہے، کمپنیوں پر اکسٹھ فیصد ٹیکس لگانے سے ملکوں میں بہتری نہیں آتی ہے، کاروباری افراد پر اننچاس اعشاریہ پانچ فیصد ٹیکس لگانے سے ملکوں میں بہتری نہیں آتی ہے، مجھے بتائیں کہ انھوں نے کیا کیا ہے جس سے ملک میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان امن اور انصاف کیلئے ساتھ کھڑے ہیں؛ وزیراعظم
  • بھائی اتنے عرصے تک جیل میں ہو تو بہنیں پریشان ہو جاتی ہیں
  • عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا
  • 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تھے اور رہیں گے، علی امین گنڈاپور
  • 26ویں آئینی ترمیم کی زنجیریں توڑ کر عمران خان کے کیسز سنے جائیں: بیرسٹر سیف
  • اب ہم پر امید ہیں کہ ہمیں ہمارا حق ملے گا، علی محمد خان
  • تحریک انصاف کی احتجاجی حکمت عملی تبدیل،پارٹی کیلئے اہم ہدایات جاری
  • 67 ہزار رہ جانے والے عازمین حج کو اگلے سال ترجیحا کامیاب قرار دینے کا فیصلہ
  • 91 فیصد پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری رہا کیا جائے، حلیم عادل شیخ