کراچی:

شہر قائد میں راتیں اور صبح ٹھنڈی ہو گئیں جب کہ درجہ حرارت بھی کم ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی جزوی واپسی ہوئی ہے اور بلوچستان کی جانب سے چلنے والی سرد ہواؤں نے رات اور صبح کا درجہ حرارت  کم کردیا ہے۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ گرگیا اور 11.

5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جب کہ گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 20.4  اور زیادہ سے زیادہ 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راتیں اور صبح سرد جب کہ دن کے اوقات میں موسم قدرے گرم رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

آئندہ24گھنٹوں میں شہر قائد کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے اور اس دوران 5 سے25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ اور صبح

پڑھیں:

کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز ہو گئیں۔ صرف 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مزید 5 ہزار 791 الیکٹرانک چالان جاری کیے، جس کے بعد گزشتہ چار دنوں میں مجموعی طور پر 18 ہزار 733 ای چالانز کا ہدف عبور کر لیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق بدھ کی شب 12 بجے سے جمعرات کی شب 12 بجے تک سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیے گئے، جن کی تعداد 3 ہزار 546 رہی۔ اس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 1 ہزار 555، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 325، ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کے استعمال پر 166 اور اوور اسپیڈنگ پر 65 چالان جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ کالے شیشے لگانے پر 40، نو پارکنگ پر 19، رانگ وے پر 13، اوور لوڈنگ پر 9 اور بے جا لوڈنگ پر 6 ڈرائیوروں کو چالان کیا گیا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ای چالان کا یہ نظام شہریوں میں قوانین کی پاسداری کو فروغ دینے اور سڑکوں پر مؤثر نگرانی کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی تعاون سے اس نظام کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور حادثات میں واضح کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان
  • جماعت اسلامی کے سابق رکن سندھ اسمبلی اخلاق احمد مرحوم کی اہلیہ انتقال کر گئیں
  • مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر
  • سیاسی درجہ حرارت میں تخفیف کی کوشش؟
  • کراچی، گلستان جوہر میں 200 سے زائد جھگیاں آگ لگنے کے باعث جل گئیں، مویشی بھی ہلاک
  • کراچی: گلستان جوہر میں آگ لگنے سے درجنوں جھونپڑیاں اور کئی موٹرسائیکلیں جل گئیں
  • بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی میں ٹریفک چالان سے حاصل رقم صوبے کے زرعی ٹیکس سے بھی زیادہ
  • کراچی میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سب سے زیادہ ای چالان جاری
  • سرکاری ملازمین کیلیے رہائشی مکانات کے کرایوں کی حد میں نمایاں اضافہ