پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پاکستان اور سعودی عرب میں رواں برس عیدالفطر ایک ہی دن ہونے کا امکان ہے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کے واضح امکانات ہیں، کیونکہ چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی
ماہر فلکیات فہیم ہاشمی نے میڈیا کو بتایا کہ 29 مارچ کو ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا کے کچھ علاقوں میں چاند نظر آ سکتا ہے، تاہم سعودی عرب میں ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف حصوں میں 30 مارچ کو انسانی آنکھ سے چاند دیکھا جا سکے گا، تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ مطلع صاف ہو۔
انہوں نے بتایا کہ 29 مارچ کو سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں اس کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں عیدالفطر ایک ہی روز ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں صدر زرداری کا عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان
چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہے کرےگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان پیش گوئی سعودی عرب عیدالفطر ماہرین فلکیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پیش گوئی عیدالفطر ماہرین فلکیات وی نیوز میں عیدالفطر مارچ کو کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ریاض ہیلتھ کیئر لیڈرز فورم اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کی جانب سے تقریب میں سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے ہماری کوشش ہے کہ میڈیکل کے شعبے میں اصلاحات لائیں جس سے پورے پاکستان کے لوگ بہتر انداز سے مستفید ہوسکیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ سعودی عرب کی کاوشوں کو سراہا کہ وہ سعودی عرب میں مقیم ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں اورپاکستان میں ہیلتھ کے شعبے میں بہتری لانے کا عزم رکھتے ہیں۔ ریاض سے وسیم خان کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے ہمارا مقصد ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بیماریوں سے بچاو کے حوالے سے اقدامات کرنا بھی ہے۔ تقریب میں دنیا بھر سے پاکستانی ڈاکٹرز، پروفیسرز اور ماہرین کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر ڈاکٹر ذکی الدین احمد ، ڈاکٹر عادل حیدر، ڈاکٹر اسد رومی اور پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر شہزاد احمد نے دنیا بھر میں میڈیکل کے شعبے میں نئی جدت، تجربات، تحقیق اور طریقہ علاج سمیت دیگر امور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا صحت مند معاشروں کو تشکیل دے رہی ہے اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں بھی لوگوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے جدید میڈیکل سائنس کے اصولوں کو اپنایا جائے تاکہ ہماری موجودہ اور آئندہ نسلیں بیماریوں سے پاک معاشرے میں زندگی بسر کر سکیں۔