سوات اور کوہاٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
سوات اور کوہاٹ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
سوات کے علاقے قلاگے میں گھریلو جھگڑے پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی کو قتل کر دیا جبکہ کوہاٹ میں جنگل خیل چار باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
دریں اثنا سوات میں دوشا گرام میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان سے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوگئے،ایران
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251105-08-18
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اور ایران کے درمیان میڈیا کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا تعاون خوش آئند ہے، چندماہ قبل ایرانی صدر کے پاکستان کے تاریخی دورے نے تعلقات کا نیا باب رقم کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام،حکومت،میڈیا نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا، صہیونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، ایران کے عوام پاکستان کی دوستی، بھائی چارے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔رضا امیری مقدم کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا کے شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا، آج دستخط ہونے والے معاہدے تعاون کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔