ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کا الزام، ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کے الزام میں ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا سوشل میڈیا پر لیک کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد نواز نامی ملزم کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بنی گالہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ان پر پاسپورٹ اور امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی کا الزام لگایا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہریوں کے ذاتی پاسپورٹ اور اعلیٰ سرکاری افسران کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، اور ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔
پراسیکیوٹر شیخ عامر اور سب انسپکٹر حیات میر خٹک نے ملزم کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیش کیا، پراسیکیوٹر نے ملزم سے تفتیش کے لیے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں ایف آئی اے نے اسلام آباد میں ایک اور مشتبہ شخص کو بھی گرفتار کیا تھا جو جعفر ایکسپریس ٹرین حملے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ریاست مخالف مہم میں ملوث تھا۔
یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر فیک نیوز پھیلانے کا الزام، مزید 13 ملزمان کیخلاف مقدمات درج
اس کے علاوہ گزشتہ روز صحافی فرحان ملک کو ان کے یوٹیوب پلیٹ فارم کی ویڈیوز کے مواد پر کراچی میں گرفتار کیا گیا۔
مخصوص الزامات کے بارے میں ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ فرحان ملک نے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی پروگرام چلائے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پیکا جسمانی ریمانڈ منظور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام آباد پیکا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ وی نیوز ریاست مخالف مہم سوشل میڈیا پر اسلام آباد ایف آئی اے
پڑھیں:
امریکی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی، ایک شرط عائد
امریکی انتظامیہ نے اسٹوڈنٹس ویزا پر عائد پابندی اٹھالی، ایک شرط عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایک نوٹس جاری کیا جس میں آگاہ کیا گیا ہےکہ اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل شدہ عمل کو دوبارہ شروع کیا جارہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ قونصلر افسران ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹوں اور پیغامات کا جائزہ لیں گے جنہیں امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بانی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے۔
محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات کو منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن نئے درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو ’پبلک‘ کرنا ہوگا اور انکار کی صورت میں ان کی نظرثانی کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
امریکی حکام نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے نئے ویزا انٹرویوز کے شیڈولنگ کو عارضی طور پر روک دیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کی اسکریننگ کو بڑھانے کی تیاری بھی کی جارہی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگلولہ ہوگئے تازہ ایرانی میزائل حملے پر نیتن یاہو آگ بگلولہ ہوگئے علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیکس کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر سپریم کورٹ کے ججز بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے :چیف جسٹس چھٹی دینے اور ختم کرنے کے مجاز ہونگے ،نوٹیفکیشن سب... ایران کا اسرائیل پر اب تک کا بڑا حملہ، بڑے پیمانے پر تباہی، 50 سے زائد صہیونی زخمی روسی صدر کی اسرائیل اور ایران کو جنگ بندی کے لئے ثالثی کی پیش کش سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم