امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔
ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ٹرمپ ایران پر بھر پور دباؤ ڈال رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت بند کر دے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ شام کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، امریکا چاہتا ہے احمد الشرع تمام شہریوں کے حقوق کا خیال رکھیں جبکہ امریکا اپنے شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ، وزیر ریلوے
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ آج ہماری قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے، کوئی ڈوب رہا ہے تو لوگ مدد کی بجائے بے حس ہوکر ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں، جیسے پاک فوج ہمارے ملک کو بیرونی خطرات سے بچا رہی ہے ویسے ہی طلبہ و طالبات نے تعلیم حاصل کر کے اس ملک کو اندرونی خطرات سے بچانا ہے۔
فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقدہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی جانب سے منعقد سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ بچوں نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے اپنے والدین کا سر فخر سے اونچا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بورڈ نے تاریخی اقدام کیئے ہیں، بورڈ سسٹم کو بہتر بنانے میں حکومت پنجاب نے مثالی اقدام کیئے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا اسکالر شپ پروگرام طلبہ و طالبات کیلئے بہت اِہم ہے، ایسے اقدامات کسی اور صوبے میں دیکھنے کو نہیں ملتے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے، کوئی ڈوب رہا ہے تو لوگ مدد کی بجائے بے حس ہوکر ویڈیو بنا رہے ہوتے ہیں، سنی سنائی باتوں پہ عمل نا کریں، عقل سے کام لینا بنیادی اصول ہے، شعور کے ساتھ، علم کے ساتھ، پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔
حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے اساتذہ اور یونیورسٹیز بہت بہتر ہیں، نجی تعلیمی اداروں سے، جس طرح ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ہے، جو ریفارم تعلیم پر ہوئی اس کا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ میرے حلقے میں 14 کالجز ہیں دو اسکولوں کو مزید کالجز بنایا جائے گا،ان اسکولوں کو انٹرنیشنل لیول پر لے کے جایا جائے گا۔