ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے۔ ااسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ”عوامی مجلس عمل“ پر پابندی کے بھارتی فیصلے کو غیر منصفانہ اور بلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے گذشتہ روز سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مجلس عمل امن، مکالمے اور بات چیت پر یقین رکھتی ہے اور سماجی خدمات و اصلاحات کے حوالے سے اس کا کام کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے تنظیم پر پابندی کے فیصلے کو انتہائی مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ اانتہائی عجیب اور بھونڈ ے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مجلس عمل نے ہمیشہ عدم تشدد کے اصولوں کو اپنایا ہے اور جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ پارٹی کی شاندار تاریخ کے قطعی برخلاف ہیں۔ انہوں کہا کہ مجلس کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ مسائل اور تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کے رضاکار قدرتی آفات اور ہنگامی حالات کے دوران امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں۔ میر واعظ نے کہا کہ پابندی کے فیصلے نے کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کو انتہائی ٹھیس پہنچائی ہے، پابندی مکمل طور پر بلاجواز ہے جسے فوری طور پر منسوخ کیا جانا چاہیے۔ میر واعظ عمر فاروق نے مختلف سیاسی جماعتوں، تنظیموں اور کشمیری پنڈتوں اور سکھ برادریوں کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پابندی کی مذمت کی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق نے، جو عوامی مجلس عمل کے سربراہ بھی ہیں، پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوام کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی لگن میں ثابت قدم رہیں۔بھارتی وزارت داخلہ نے حال ہی میں عوامی مجلس عمل کو ایک ممنوعہ جماعت قرار دیا تھا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میر واعظ عمر فاروق نے عوامی مجلس عمل کہا کہ

پڑھیں:

پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء

مجلسِ عزاء سے حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 28 محرم الحرام کو دختر امام حسینؑ، بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پُرسوز مجلسِ عزا اور شبہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے پرخلوص انداز میں شرکت کی۔ مجلسِ عزاء سے حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اس موقع پر پاسدار اور علمدار فیڈریشن کی جانب سے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے تھے۔ ساتھ ہی کاشف ویلفیئر ٹرسٹ اور حیدری بلڈ بینک کی طرف سے عزاداروں کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انتظامیہ کو نظر بندیوں، پابندیوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، میر واعظ
  • پاراچنار میں یوم شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ
  • پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
  • سرینگر میں ٹریبونل کی عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی معاملے کی سماعت یکم اگست سے ہوگی
  • سندھ حکومت کا یومِ آزادی تقریبات بھرپور اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ
  • فرانس کا مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کیلئے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ
  • اپوزیشن اتحاد نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے: محمود خان اچکزئی
  • امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ
  • فواد خان کیساتھ فلم عبیر گلال کی ریلیز پر پابندی، وانی کپور نے خاموشی توڑ دی
  • تین اہم سیاسی جماعتوں کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ