عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی 2 خواتین سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار دونوں خواتین عراق میں بھیک مانگتے پکڑی گئی تھیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا ہے کہ عراق حکومت نے دونوں خواتین کو ڈی پورٹ کر کے پاکستان بھجوایا تھا، جن کا تعلق حیدر آباد سے ہے۔
ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر 3 مختلف کاروائیوں میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی۔
حکام کے مطابق دونوں خواتین پہلے زمینی راستے سے غیر قانونی طور پر پاکستان سے ایران گئی تھیں۔
ملزمہ خواتین ایران سے عراق پہنچیں اور وہاں گداگری کرنے لگیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ایک ملزم شاہزیب سعودی عرب سے واپس پاکستان آیا تھا جس کے پاسپورٹ پر نیدرلینڈ کا جعلی ویزہ تھا۔
شاہزیب سعودی عرب میں مقیم ایجنٹ سے رابطے میں تھا اور یورپ جانا چاہتا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پورٹ پر
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔