جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش؛ 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد:
عدالت نے جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش کرنے والے 25 طلبہ کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جعلی ویزوں پر برطانیہ سیٹل ہونے کی کوشش میں گرفتار طلبہ کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کی 25 طلبہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر پاسپورٹ ٹیمپرڈ کرکے برطانیہ جانے اور وہاں سیٹل ہونے کی کوششوں کا الزام ہے۔
دوران سماعت ملزمان کی جانب سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس کرتے ہوئے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر وکلا کی جانب سے دلائل طلب کرلیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیٹل ہونے کی
پڑھیں:
کراچی، پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی اہلکار گرفتار
گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ حقیقی پولیس اہلکار نہیں، بلکہ ہم نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شوقیہ وردی پہن کر عوام پر رعب ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے ڈیفنس فیز 8 سی یو مسجد تور حنیف کے قریب دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او ساحل افتخار احمد آرائیں کے مطابق پولیس پارٹی گشت پر تھی کہ انہوں نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 افراد جو کہ پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے انہیں مشکوک حالت میں پایا۔ پولیس نے دوران تفتیش سروس کارڈ طلب کیا تو ان افراد نے پولیس سروس کارڈ دکھانے سے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ وہ حقیقی پولیس اہلکار نہیں، بلکہ ہم نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے شوقیہ وردی پہن کر عوام پر رعب ڈالنے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان شہریار خان، محمد رضوان، یوسف خان، نور فراز، محمد کاشف اور حماد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے گرفتار جعلی پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 25/162 درج کرکے تفتیش شروع کر دی، گرفتار ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔