مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
کراچی: پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 686 روپے کم ہو کر2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاو 9 ڈالر کم ہو کر 3022 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 800 روپے ہو گئی تھی۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
16 جون سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟ بڑی خبر آگئی
ویب ڈیسک: پاکستان میں 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع ہے، جبکہ یکم جولائی سے یہ قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد جمعہ کے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 4.60 ڈالر (6.63 فیصد) اضافے کے بعد 73.96 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی جبکہ دن کے دوران اس کی بلند ترین سطح 78.50 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو 27 جنوری کے بعد سب سے زیادہ ہے۔
فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اس اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جون سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر یا اس سے زیادہ کا اضافہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں یکم جولائی سے فی لیٹر 2.5 روپے کاربن لیوی اور دیگر ٹیکسز عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔