پاکستانی شخص کا بغیر ویزا بھارت کا سفر؛ ممبئی ایئرپورٹ اہلکار بھی حیران؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان کی ایک کاروباری شخصیت نے بھارت کا ویزا لیے بغیر انڈیگو فلائٹ پر بھارت کے سفر کا تجربہ کرکے لوگوں کو حیران کردیا ہے۔
پاکستانی کاروباری وقاص حسن نے ایک انڈین ایئرلائن کے ساتھ پرواز کرنے اور ممبئی میں لی اوور کا تجربہ شیئر کیا ہے، جس نے ہزاروں لوگوں کو حیران کردیا۔
تکنیکی طور پر، پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز ویزا حاصل کرنے کے بعد بھارت کا سفر کرسکتے ہیں، لیکن بھارت اور پاکستان کے درمیان تاریخی تناؤ اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کےلیے ویزا درخواست کا عمل کافی سخت ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تفریحی سیاحت نایاب ہے۔
تاہم، وقاص حسن نے جو کچھ کیا، وہ بالکل قانونی تھا، حالانکہ اُنھوں نے بھارتی ویزا بھی حاصل نہیں کیا تھا۔
پاکستانی کاروباری شخصیت نے سنگاپور سے سعودی عرب جانے کےلیے انڈیگو فلائٹ بک کی، جس میں ممبئی میں چھ گھنٹے کا لی اوور تھا۔
وقاص حسن نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں اس بات کی وضاحت کی کہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد بھارت تک پرواز کرسکتے ہیں، بشرطیکہ یہ ایک کنیکٹنگ فلائٹ ہو۔ پاکستانی شہریوں کو لی اوور کے دوران ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوتی، جس کا مطلب ہے کہ پاکستانی شہریوں کےلیے سیلف چیک اِن فلائٹس کی اجازت نہیں ہے۔
وقاص نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری ویڈیو میں کہا ’’اس بار میں سنگاپور سے سعودی عرب جا رہا ہوں۔ اور فی الحال میں ممبئی میں ہوں‘‘۔
View this post on InstagramA post shared by WAQAS HASSAN (@waqashassn)
AiForAll کے بانی وقاص حسن واضح طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے مختصر قیام سے لطف اندوز ہوئے۔ اُنہوں نے ایئرپورٹ لاؤنج میں وقت گزارا، کچھ یادگار چیزیں خریدیں اور ممبئی کے سب سے مشہور ناشتے ’’ وڈا پاؤ‘‘ کو بھی آزمایا۔ انھوں نے کہا ’’یہ ایک بہت مزیدار احساس ہے‘‘۔
وقاص نے یہ بھی وضاحت کی کہ اُنہوں نے ممبئی میں لی اوور کے ساتھ انڈین ایئرلائن کے ساتھ پرواز کرنے کا انتخاب کیوں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ انڈین ایئرلائنز عام طور پر مشرق سے مغرب کی طرف جانے والی فلائٹس پر اچھی ڈیل پیش کرتی ہیں، جیسا کہ اُن کے معاملے میں سنگاپور سے سعودی عرب۔
اُنہوں نے تسلیم کیا کہ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ یہ قانونی ہے، اور اُنہیں خود بھی ٹکٹ بک کرتے وقت خطرات کا خدشہ تھا۔
سنگاپور میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت نے کہا ’’میں 15 سال سے سفر کر رہا ہوں۔ کسی نے مجھے نہیں بتایا کہ ہم (پاکستانی) بھارت کے ذریعے ٹرانزٹ کرسکتے ہیں۔ اس لیے جب میں نے یہ ٹکٹ بک کیا، تو تھوڑا سا خطرہ بھی تھا‘‘۔
وقاص حسن نے انکشاف کیا کہ ممبئی ایئرپورٹ کے اہلکار بھی حیران رہ گئے جب اُنہوں نے اُن کا پاکستانی پاسپورٹ دیکھا۔
انھوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ’’جب میں نے ایئرپورٹ پر اُنہیں اپنا پاسپورٹ دیا، تو اُنہوں نے بھی حیرت سے میری طرف دیکھا۔ اُنہوں نے کہا کہ زیادہ پاکستانی لوگ ایسا نہیں کرتے، اس لیے یہ اُن کے لیے بھی ایک نیا تجربہ تھا‘‘۔
وقاص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس پر لوگوں کے ردعمل مختلف ہیں۔
ایک بھارتی صارف نے لکھا ’’پاکستانی عوام کو بھارت کا دورہ کرنے کی اجازت ہونی چاہیے اور اسی طرح بھارتیوں کو پاکستان آنے کی۔ میں آپ لوگوں سے محبت کرتا ہوں اور کوئی اچھا یا برا نہیں ہے، ہم سب خاکی رنگ کے ہیں۔ میں آپ کی ثقافت اور ملک کا احترام کرتا ہوں اور میں اپنی حکومت سے درخواست کروں گا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ایک دوسرے کے ہاں آنا آسان بنایا جائے‘‘۔
جبکہ ایک اور صارف نے سوال کیا کہ ’’ایسے ملک کے ایئرپورٹ پر رہنے میں کیا خوشی ہے جو آپ کو باہر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دے گا؟‘‘
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا نہوں نے کی اجازت بھارت کا لی اوور ا نہیں
پڑھیں:
خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز جہاں شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کر رہے ہیں، وہیں گزشتہ روز ایک منفرد منظر بھی دیکھنے میں آیا جب بی کن ہاؤس اسکول کی ایک ٹیچر کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کے دوران اسٹینڈز میں بیٹھ کر طالبعلموں کے پرچے چیک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا جب ایک مداح نے اساتذہ کی اس غیر معمولی لگن کو کیمرے میں قید کر لیا۔ تصویر میں ٹیچر پوری توجہ کے ساتھ اسٹیڈیم کے ہنگامے کے باوجود پرچے چیک کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو اساتذہ کی انتھک محنت اور ذمہ داری کا ثبوت قرار دیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “میچ ہو یا اسکول، ایک ٹیچر کا فرض سب سے پہلے آتا ہے – سلام ہے ایسی ٹیچرز کو!”
یہ منظر یاد دہانی ہے کہ اساتذہ محض کلاس روم تک محدود نہیں بلکہ وہ ہر جگہ طلبہ کی بہتری کے لیے مصروف عمل رہتے ہیں۔
Student: Guys AJ paper chk nahi honge madam stadium gai hain.
: Le Madam????????#pslX2025 #Pz vs #KK pic.twitter.com/RgbBwHmaqW
— ????Kiran Hanif ???????? (@MyNameIs_Kiran_) April 21, 2025
مزیدپڑھیں:چیٹ جی پی ٹی نے خاتون کے کمرے کا نقشہ ہی بدل دیا