3 افراد کی ہلاکت، نوشکی، سوراب، قلات اور خضدار میں ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ریلی پر فائرنگ سے 3 افراد کی ہلاکت کے خلاف بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر نوشکی، سوراب، قلات اور خضدار میں ہڑتال کی گئی۔
آج ان علاقوں میں کاروباری مراکز اور بازار بند ہیں جبکہ کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھرنا بھی دیا گیا۔
اس مقام کے ملحقہ علاقوں میں بھی دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
ریڈ زون کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔
حکومتِ بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے روڈ کھلوانے کے یئے قانون کے مطابق کارروائی کی تھی، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ اور تشدد کیا جس سے لیڈی پولیس کانسٹیبل اور پولیس اہلکاروں سمیت 10افراد زخمی ہوئے تھے
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتہ کیسا رہا؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ منفی رجحان کے ساتھ اختتام پزیر ہوا اور 100 انڈیکس 1672 پوائنٹس کم ہوکر 161631 پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7243 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 163570 رہی۔کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 156327 رہی اور کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر 4.77 ارب شیئرز کے سودے 195.95 ارب روپے میں طے ہوئے۔پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 252 ارب روپے کم ہوکر 18561 ارب روپے ہوگئی۔