وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
اسلام آ باد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئے، گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبد اللہ بن جلاوی نے وزیراعظم کو جدہ ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا اور دورہ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری فروغ دینا ہے۔
دورے میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماں نے تجارت کے فروغ، کلیدی شعبوں میں شراکت داری بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو سہل بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التجویری سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور پاکستان میں مزید سعودی سرمایہ کاری لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپنے دورے کے آخر میں وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور مکہ مکرمہ میں وفد سمیت عمرہ بھی ادا کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: عطا تارڑ
—فائل فوٹووفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔
لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں پیش ہوا، کیس کو 8 سال ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 120 مرتبہ تاریخ لی، آج ان کے وکیل مصروفیت کی وجہ سے نہیں تھے، ہم نے درخواست کی کہ ہمارا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔
عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے پانامہ کیس میں 10 ارب کی پیشکش کی، یہ من گھڑت جھوٹا الزام بانی پی ٹی آئی نے لگایا تھا، شہباز شریف نے 2017 میں ہی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا شیوا ہے کہ وہ الزام لگاتا ہے، نیازی اور اس کا ٹولہ افواج پاکستان پر بھی الزام لگاتا تھا، عدالت نے نیازی اور اس کے ٹولے کو جھوٹا قرار دیا ہے، کوئی بھی معزز ملک اس کو برادشت نہیں کر سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہمیشہ کی طرح پہلے جھوٹ بولتے ہیں پھر یوٹرن لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت کی۔