شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے بشار الاسد کی حوالگی کی سرکاری طور پر درخواست کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع نے کہا کہ سابق صدر بشار الاسد کے خلاف شام میں عدالتی کارروائی کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

شامی صدر نے کہا کہ شفاف انصاف اور قانونی کارروائی کے لیے ضروری ہے کہ بشار الاسد عدالت میں حاضر ہوں اور اپنا دفاع کریں۔

بغاوت کے بعد بننے والے شام کے نئے صدر احمد الشرع نے مزید کہا کہ روس میں رکھی گئی بشار الاسد اور ان کے خاندان کی رقوم بھی واپس کی جائیں گی۔

احمد الشرع نے کہا کہ یہ اثاثے شامی عوام کی امانت ہیں جنھیں لوٹ کھسوٹ کرکے سابق حکومت نے اپنی عیاشیاں جاری رکھنے کے لیے روس میں منتقل کیا تھا۔

دوسری جانب ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ روس نے واضح کردیا ہے کہ وہاں کوئی رقم جمع نہیں ہے۔

رپورٹ میں روسی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ صدر پوٹن کبھی بشار الاسد کو شام کے حوالے نہیں کریں گے۔

روس کی جانب سے تاحال ان خبروں پر کوئی آفیشل بیان سامنے نہیں آیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: احمد الشرع نے بشار الاسد کہا کہ

پڑھیں:

آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے، میئر کراچی

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا آپریشن رات گئے تک چلتا رہے گا، شہری ساتھ دیں گے تو ہم آپریشن کو کامیاب بنا سکیں گے، ہزاروں کی تعداد میں آلائشیں کے جی اے گراؤنڈ میں پڑی ہیں، شہر میں جہاں جہاں آلائشیں ہیں ہم اٹھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے آج نمائش چورنگی پر کے جی اے گراؤنڈ کلیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ طارق نظامانی نے میئر کراچی کو بریفنگ دی۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر کی صورتِ حال اس وقت کنٹرول میں ہے، شہریوں کی شکایات ہنگامی بنیادوں پر دور کی جا رہی ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ میں جناح ٹاؤن میں اس وقت کلیکشن پوائنٹس پر موجود ہوں، گلیوں سے آلائشیں اٹھا کر کے جی اے گراؤنڈ لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرافی گوٹھ، گوند پاس، جام چاکرو پر ہم نے خندقیں کھودی ہیں، لوگ جوش و خروش کے ساتھ قربانی کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 3396 سے زائد مشینیں اس وقت شہر میں کام کر رہی ہیں، 11 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز آپریشن میں تعینات کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے 6 بجے سے آپریشن کا آغاز کر دیا تھا، 8200 ٹن آلائشوں کو اب تک دفن کیا جا چکا ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صبح سے اب تک مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، گرومندر، لیاقت آباد، اولڈ سٹی ایریا اور کیماڑی کا دورہ کیا ہے۔  مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلے 3 روز ہمارے لیے بڑا چیلنج ہیں، جہاں جہاں کمی کوتاہی دیکھی اس کے اوپر ایکشن لیا، ایڈیشنل آئی جی سے رابطہ کیا ہے کہ وہ ہر ایس ایچ او کو پابند کریں۔ انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد میں کچھ جگہ مسائل نظر آئے متعلقہ حکام کو شوکاز دیے ہیں، جو کنٹریکٹر کمی کوتاہی کرے گا اس کے اوپر ایکشن لیں گے۔ میئر کراچی نے کہا کہ آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کا آپریشن رات گئے تک چلتا رہے گا، شہری ساتھ دیں گے تو ہم آپریشن کو کامیاب بنا سکیں گے، ہزاروں کی تعداد میں آلائشیں کے جی اے گراؤنڈ میں پڑی ہیں، شہر میں جہاں جہاں آلائشیں ہیں ہم اٹھا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹیکس کے حوالے سے اہم فیصلہ
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر خان
  • پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں، منعم ظفر
  • ایم کیو ایم کو ہمارے کام سے مرچیں لگتی ہیں تو لگیں، میں کیا کروں، مرتضیٰ وہاب
  • آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے صورتحال کنٹرول میں ہے، میئر کراچی
  • اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کو قتل کر رہا ہے، مولانا شعیب احمد
  • ایم کیو ایم کو ہمارے کام سے مرچیں لگتی ہیں تو لگیں، میں کیا کروں: مرتضیٰ وہاب
  • ملکی سیاسی حالات خراب ہو رہے ہیں: شیخ رشید احمد
  • تم ہمارے جیسے کیسے ہو سکتے ہو؟
  • کشمیری حقیقی عید تب منائیں گے جب وہ بھارتی غلامی کا طوق توڑ دیں گے، غلام احمد گلزار