علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی 4 دن سے اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے ہدایات لینا چاہتے ہیں۔علی امین گنڈا پور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کریں گے، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے، کچھ اہم فیصلوں پر بانئ پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کریں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فراز مغل نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا ہے کہ وزیراعلیٰ بانئ پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پاس کسی بھی جیل کا دورہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے، امید ہے جلد علی امین گنڈاپور کی بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات ہو جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: علی امین
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب
اسلام آباد:اسلام آباد: صدر مملکت نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔
5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہو گا جس میں پاک بھارت کشیدگی اور تازہ ترین صورتحال پر غور ہوگا۔
دوسری جانب آج وزیراطللاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو پاک بھارت کشیدگی، موجودہ صورت حال، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔