عوام اور فوج ساتھ کھڑے ہیں ، فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنائیں گے ، صدر زرداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور دہشتگرد تنظیموں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔یوم پاکستان پر ایوان صدر میں مسلح افواج کی پریڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ 23 مارچ کا دن پاکستانی قوم کیلئے بہت اہم ہے، ہم نے بہت سی قربانیاں دے کر آزادی حاصل کی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہا کہ قوم اور افواج مادر وطن کیلئے کبھی کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے، ہم نے بیرونی اور اندرونی دہشتگردی کا منہ توڑ مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کو ہمیشہ میلی آنکھ سے دیکھتا ہے، فتنہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ عوام اور مسلح افواج ساتھ کھڑے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ نوجوان نسل میں مایوسی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہمیں اس کا بھی مقابلہ کرنا ہو گا، ہمارے اندر مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیتیں ہیں، ہم ایک با حوصلہ قوم ہیں، مشکلات سے نہیں گھبراتے، اندرونی وبیرونی سازشوں کے باوجود پاکستان کی تعمیر کرتے آئے ہیں اور کرتے رہیں گے۔صدر نے کہا کہ کہ پاکستان کو بہت سے جیوپولیٹیکل چیلنجز کا سامنا ہے، مسلح افواج کے جوان بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بہن ، بھائیوں کو کبھی نہیں بھولے ، کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
یوم پاکستان پر تعلیم، صحت، زراعت میں جدت کا عہد کرتے ہیں، پنجاب کو معیشت کا انجن اور ترقی کا مرکز بنا ئیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں فورسز کی دو کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔سیکیورٹی فورسز نے 2 نومبر کو خیبر پختونخوا میں دو کارروائیاں کیں، ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں مارا گیا ایک خارجی دہشتگرد قاسم افغان شہری نکلا، وہ افغان بارڈر پولیس کا فعال اہلکار تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجیوں کی نقل و حرکت کی نشاندہی شمالی وزیرستان میں ایشام کے سامنے علاقے میں ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دو کارندے ہلاک کردیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں آپریشن کے دوران ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا، ہلاک خارجی کی شناخت اکرام الدین عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی، وہ بھی افغان شہری تھا۔