نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے برطرف کردیا۔ خیبر پختونخوا کے محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی برطرفی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نوروز خان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ نوروز خان ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر فائز تھے جبکہ ذرائع نے بتایا کہ نوروز خان کو مبینہ آڈیو لیک کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نوروز خان کو

پڑھیں:

خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا ۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں فارم 45کی بنیاد پر قائم ایک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت موجود ہے، یہ فارم 47کی طرح کوئی جعلی حکومت نہیں ہے جسے کوئی آسانی سے گرا سکے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں تمام ممبران اسمبلی متحد ہیں اور وزیراعلیٰ پر پورا اعتماد ہے، خیبر پختونخوا کا ہر ایم پی اے عمران خان کا سپاہی ہے اور علی امین کو عمران خان کا پورا اعتماد حاصل ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 برسوں سے عوام نے اپوزیشن جماعتوں کو بارہا مسترد کیا ہے،اب اپوزیشن سازشوں کے ذریعے عوام پر مسلط ہونے کا خواب دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سوا باقی تمام پارٹیاں ختم شد ہیں، سازشیں کرنے والے خوش فہمی میں مبتلا ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو مالِ غنیمت کے طور پر کچھ نشستیں ملنے کے باوجود ان کی خواہشیں ادھوری رہیں گی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا حکومت گرانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، بیرسٹر سیف
  • خیبر پختونخوا اسمبلی: سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں کیلئے 16 امیدوار میدان میں
  • الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا
  • کیا پی ٹی آئی حکومت گرائی جا رہی ہے؟ خیبر پختونخوا سیاسی محاذ کا نیا مرکز بن گیا
  • خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کب آئے گی؟ گورنر نے بتادیا
  • کے پی حکومت گرانےکے کسی عمل میں شریک نہیں ہونگے: اے این پی کا اعلان
  • گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں، علی امین گنڈاپور
  • کیا پی ٹی آئی  حکومت گرائی جا رہی ہے؟ خیبر پختونخوا سیاسی محاذ کا نیا مرکز بن گیا
  • ہماری حکومت گر گئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈاپورکاکھلاچیلنج
  • وفاقی وزیر کا خیبر پختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کا اشارہ