اسمبلی سکریٹریٹ میں دفعہ 370، قیدیوں کی رہائی اور ریزرویشن سے متعلق قراردادیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لئے قرارداد جمع کرائی تھی تاہم یہ مسترد کردی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سکریٹریٹ نے دفعہ 370، قیدیوں کی رہائی اور ریزرویشن پالیسی سے متعلق پیش کی گئی قراردادوں کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسمبلی سکریٹریٹ نے ان قراردادوں کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دفعہ 370 پر پیش کی گئیں قرارداد اسمبلی کے ضابطہ کار اور طریقہ کار کے تحت مسترد کی گئی ہے۔ ضابطے کے مطابق اگر کوئی قرارداد پیش کی جاچکی ہو تو اسی معاملے پر ایک سال کے اندر دوبارہ قرارداد پیش نہیں کی جا سکتی۔ خیال رہے کہ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لئے قرارداد جمع کرائی تھی تاہم یہ مسترد کردی گئی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ داخلہ سے متعلق قراردادیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں، کیونکہ یہ اسمبلی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں۔ سیکشن 32 کے تحت، جے کے ری آرگنائزیشن ایکٹ کے مطابق، محکمہ داخلہ کا معاملہ مرکز کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اس لئے اسمبلی اس پر بحث نہیں کر سکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق قراردادیں بھی اسی بنیاد پر مسترد کی گئی ہیں، کیونکہ یہ محکمہ داخلہ کے تحت آتا ہے۔ اس کے علاوہ ریزرویشن اور دیگر متعلقہ مسائل پر حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کی جانب سے لائی گئی قراردادیں بھی مسترد کر دی گئی ہیں، کیونکہ یہ معاملات جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔
قواعد کے مطابق اسمبلی کے رول 177 کی ذیلی شق 5 کے تحت ایسی کوئی قرارداد پیش نہیں کی جا سکتی جو ملک کی کسی عدالت میں زیر سماعت ہو۔ البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پابندی بلوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ اگر حکومت یا اپوزیشن ریزرویشن سے متعلق کوئی بل ایوان میں پیش کرے گی تو وہ اس ضابطے سے متاثر نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اب مسترد کی گئی قراردادوں پر 25 مارچ کو قرعہ اندازی ہوگی تاکہ ان کی ایوان میں پیشی کا فیصلہ ہو سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسمبلی کے کے مطابق کی گئی کے تحت
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا ہے اور جھوٹے دعوؤں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام نے بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا اور کشمیری عوام بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیے: پہلگام حملہ: مودی سرکار کی مہم ناکام، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب!
ذرائع کے مطابق کشمیری نوجوان نے ‘گوڈی میڈیا ہائے ہائے’ کے نعرے بلند کرتے رہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی میڈیا نمائندوں کو کشمیری عوام کے سامنے ہزیمت کا سامنا ہے جبکہ پہلگام حملے میں بھارتی میڈیا کا منفی چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
india Kashmir pahalgam attack انڈیا پہلگام حملہ کشمیر