مجھےمیری منزل مل گئی،40 سالہ خاتون نے 80 سالہ بزرگ سےشادی کرلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)راجن پور سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ بزرگ اور معروف ادیب میاںمظفرالدین نے اپنی ہی سیکرٹری سے دوسری شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ٹیچر اورادیب میاں مظفر الدین نے اپنی 40 سالہ سیکرٹری سے دوسری شادی کرلی، شادی میںمیاں مظفرالدین کے تمام بچوں نے پرجوش انداز میں شرکت کی اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھگڑے بھی ڈالے۔
شادی کی تقریب بڑی دھوم دھام سے منعقد کی گئی جس میں مقامی سیاسی وسماجی رہنماوں نے شرکت کی ، عوام علاقہ اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شادی تقریب میں شرکت کی جبکہ دولہے پر نوٹوں کی بارش بھی کی گئی ۔ اس موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ آج وہ بہت خوش ہے چونکہ اسے اس کی منزل مل گئی۔
پاکستان غیر محفوظ ملک، لڑکیوں کو اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے، اریج چوہدری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا۔
میڈرپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔