ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج جاری
صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال ، کوئٹہ میں معمولات بحال

بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے کئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کوئٹہ میں احتجاج کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت کئی دیگر دفعات بھی لگائی گئی ہیں۔ کوئٹہ میں اب تک بی وائی سی کے خلاف تین مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔دوسری جانب ماہ رنگ بلوچ اور بی وی سی کے دوسرے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبے کے کئی شہروں میں اتوار کو دوسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ تربت میں بھی دو دنوں سے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے ۔مستونگ، قلات، خاران، چاغی، پنجگور، تربت اور کئی دوسرے شہروں میں احتجاج کی وجہ سے کاروباری و تجارتی مراکز بند رہے ۔ تربت میں مظاہرین نے تربت کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بند کر رکھا ہے ۔کراچی سے متصل حب میں بھوانی کے مقام پر ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کے خلاف دھرنا دے کر کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے اتوار کی صبح آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے منتشر کردیا۔ پولیس کے مطابق شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی ہے ۔کوئٹہ میں بی وائی سی کی جانب سے دو دنوں سے جاری دھرنا ختم ہونے کے بعد معاملات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ میں سریاب روڈ دو دنوں بعد ٹریفک کے لیے کھل گیا۔بی وائی سی کا الزام تھا کہ مظاہرین کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال اور مظاہرین کی آڑ میں سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی جانب سے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے خطرے کے پیش نظر احتجاج ختم کیا گیا۔تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اتوار کی شام کو دوبارہ احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جس سے ایک بار پھر شہر میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔اس سے قبل جمعے اور سنیچر کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے دوران فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ماہ رنگ بلوچ بی وائی سی کوئٹہ میں کے خلاف

پڑھیں:

سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) بشیرآباد تعلقہ پنوعاقل ضلع سکھر کے رہائشی میربر برادری سے تعلق رکھنے والے ڈھولن میربر کا مختار کاراور تپیدار کی ظلم و زیادتیوں اور ناانصافیوں کیخلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل 
  • فرانس میں احتجاج کا سلسلہ جاری‘پیرس سمیت بڑے شہروں میں ٹرینیں‘اہم شاہرائیں بند
  • 8 لاکھ افراد پیرس کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار، ہڑتال سے کونسے شعبے متاثر ہوں گے؟
  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • 5 ویں جماعت کے لاپتا طالبعلم پر چرس کا مقدمہ قائم
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • ٹرمپ کے خلا ف لندن میں احتجاج، مظاہرین کاغزہ جنگ رکوانے کا مطالبہ
  • طالبان نے بےحیائی روکنے کیلیے وائی فائی پر پابندی لگا کر انٹرنیٹ کیبل کاٹ دی
  • ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر15 ارب ڈالر کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
  • سکھر ،پنوںعاقل کی میر برادری کامختارکار کے خلاف احتجاج