کانفرنس کی صدارت حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق سنیٹر فرحت اللہ بابر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے ”یوم پاکستان“ کی مناسبت سے اسلام آبادمیں اپنے دفتر میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کی صدارت حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سابق سنیٹر فرحت اللہ بابر تھے۔ کانفرنس کے مقررین نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک میں پیش کی گئی قرارداد نے مسلمانوں کے لیے ایک نئی راہ متعین کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام عظیم قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے دی گئی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں شمولیت کا کشمیریوں کا خواب ایک دن ضرور پورا ہو گا۔ مقررین نے کہا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور علامہ اقبال کے بصیرت افروز نظریات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انتھک محنت کی۔مقررین نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوط معیشت، مستحکم سیاسی نظام اور مضبوط دفاعی صلاحیت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول میں مدد فراہم کرنے کے لئے انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت کو غیر قانونی و غیر آئینی اقدامات اٹھانے سے باز رکھے۔ کانفرنس میں ریٹائرڈ جنرل عبدالقیوم، برگیڈیر ارشد محمود، عبداللہ گل، غلام رضا نقوی، چوہدری یسین، رضوان صیفی، ،مشتاق احمد بٹ، محمود احمد ساغر، سید یوسف نسیم، سید گلشن، میر طاہر مسعود، الطاف احمد بٹ، ثناءاللہ ڈار، سید اعجاز رحمانی، حسن بنا، امتیاز وانی، داواد یوسف زئی، حاجی سلطان بٹ، جاوید جہانگیر، چوہدری شاہین اقبال، میاں مظفر، نزیر کرناہی، عدیل مشتاق، شیخ عبدالماجد، عبدالمجید لون، منظور احمد ڈار، محمد اشرف ڈار، عبدالحمید لون، راجہ پرویز، غلام نبی بٹ، خالد شبیر، آفسر خان، محمد زین العابدین اور دیگر لوگ شریک تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حریت کانفرنس آزاد مقررین نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے اس لئے بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان پربے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے، بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا جب کہ بھارت نے کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیاں کیں۔
اس حوالے سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعے میں بھارتی ہاتھ ملوث ہیں، آزادکشمیر پرکسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتے گا۔

جنرل عاصم منیر کا بیانیہ اور بھارتی اضطراب

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل شٹ ڈاؤن
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن
  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، انوارالحق
  • پہلگام حملہ جھوٹ کا پلندہ، مودی حکومت کی چال ہے: عبدالخبیر آزاد  
  • بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
  • بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل ہڑتال کی جائے گی
  • پہلگام واقعے میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، غلام محمد صفی
  • پہلگام میں سیاحوں پر حملہ کشمیریوں کو بدنام کرنے کا قابل نفرت اقدام ہے، حریت کانفرنس آزاد کشمیر
  • سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد