پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے لیے کراچی کنگز کے کپتان کا اعلان کر دیا گیا۔سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، ایچ بی ایل پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔کراچی کنگز نے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج کھلاڑی کو پی ایس ایل پلیئرز ڈرافٹ 2025 میں اپنی پہلی باری میں پلاٹینم کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کا کہنا ہے ہم ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز فیملی میں بطور کپتان خوش آمدید کہتے ہیں، وارنر کی بطور لیڈر اور میچ ونر کارکردگی ہماری ٹیم کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں کراچی کنگز اپنا پہلا میچ 12 اپریل کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کراچی کنگز پی ایس ایل

پڑھیں:

متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان آغا اور  ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ٹاس کے وقت ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کرنے پر میچ ریفری کپتان سلمان آغا اور ٹیم منیجر سے معافی مانگ لی۔

وہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والے میچ میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب واقعے کی تحقیقات آئی سی سی کی جانب سے کی جائے گی۔

واضح رہے ناخوشگوار واقعے کے بعد پی سی بی نے آئی سی سی سے اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان کے کپتان اور مینجر سے معافی مانگ لی
  • متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
  • وفاقی حکومت نے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال کو اسلام آباد کلب کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا
  • جعلی فٹبال ٹیم جاپان پہنچا دینے کا معاملہ، ڈی پورٹ ہونے والے 22 ’کھلاڑی‘ گرفتار
  • ایشیا کپ تنازع ختم: اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ رچی رچرڈسن ریفری مقرر
  • بلوچستان کے اسکواش کھلاڑی شاہد مسعود خان نے یورپ و امریکا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
  • بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے: عطا تارڑ
  • بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار کا الجزیرہ کو انٹرویو
  • چھوٹی، بڑی عینک اور پاکستان بطور ریجنل پاور
  • صاحبزادہ فرحان کا اعزاز، بمرا کو چھکا جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے