ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا دوسری شادی کا فیصلہ، دُلہن کون ؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے دوسری شادی کافیصلہ کرلیا، وہ اور ان کی منگیتر لورین سانچیز اس موسم گرما میں اٹلی کے شہر وینس میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
یہ شادی منگنی کے دو سال بعد ہو رہی ہے دونوں نے مئی 2023 میں منگنی کی تھی ،اس سے قبل 61 سالہ بیزوس اور 55 سالہ سانچیز نے اپنی سابقہ شادیوں کا اختتام 2019 اور 2023 میں کیا تھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق جوڑے نے شادی کے دعوت نامے بھیجنے کا عمل شروع کر دیا ہے،اگرچہ شادی کی حتمی تاریخ ابھی راز میں رکھی گئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر جون میں منعقد ہو سکتی ہے۔
زیرگردش افواہوں کے مطابق جوڑا اپنی شادی جیف بیزوس کے لگژری 500 ملین ڈالر کے سپریاٹ ”کورو“ پر کرے گا جو اٹلی کے ساحل کے قریب موجود ہو گا، اس مقام کی خاص اہمیت ہے کیونکہ یہ وہی جگہ ہے جہاں بیزوس نے سانچیز کو پروپوز کیا تھا اور بعد میں منگنی کی تقریب بھی یہیں منعقدکی تھی۔
اس شادی کی مہمانوں کی فہرست میں ٹیکنالوجی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات شامل ہونے کی توقع ہے۔
منگنی کی تقریب میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ان کی ساتھی پاؤل ہرد سمیت کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی جبکہ تقریب میں اوپرا ونفری، کرس جینر، سلمیٰ ہائیک پینالٹ، باربرا اسٹریسینڈ، مرانڈا کر، سوکی واٹر ہاؤس اور رابرٹ پیٹنسن جیسے شوبزستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔
لورین سانچیز نے 2018 میں جیف بیزوس کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تھی اورجولائی 2019 میں بیزوس کی اپنی پہلی بیوی میکنزی سکاٹ سے طلاق کے بعد اپنی محبت کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
ارب پتی بیزوس نے 2023 میں اپنے سپر یاٹ پر یورپ کے سفر کے دوران سانچیز کو پروپوز کیااور اگلے ہی دن سانچیز کو ایک بڑی ہیرے کی انگوٹھی پہنے دیکھا گیا، جس کی مالیت تقریباً ڈھائی ملین ڈالر تھی۔
لورین سانچیز 1969 میں امریکی شہر البوکرکی میں پیدا ہوئیں، وہ ایک سابق براڈکاسٹ جرنلسٹ ہیں جنہوں نے بطور انٹرٹینمنٹ رپورٹر اور نیوز اینکر کام کیا۔
اس سے قبل سانچیزنے ہالی ووڈ ایجنٹ پیٹرک وائٹسل سے شادی کی تھی ، جن سے ان کے دو بچے ایلا اور ایون ہیں، اس کے علاوہ سابق این ایف ایل کھلاڑی ٹونی گونزالیز سے بھی ان کا ایک 23 سالہ بیٹا بھی ہے۔
مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے جارح مزاج آسٹریلوی بیٹر کو کپتان مقرر کر دیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فیصلہ کرنا ہوگا قوم آئین کیلئے اٹھے گی یا نہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا یہ قوم آئین کے لیے اٹھے گی یا نہیں؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج اہل خانہ کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل ملک کے علاوہ 4 نام اڈیالہ حکام نے اپنی مرضی سے ڈالے، ملاقات کےلیے ناموں کے حوالے سے تحریک انصاف احتجاج کرے گی۔
سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر انتظامی لوگ عمل کرنے میں بےبس نظر آتے ہیں، اگر یہی صورتحال ہے تو پھر ہم آئین پر مبنی ریاست میں نہیں رہ رہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آج اڈیالہ کے باہر پولیس اہلکاروں سے پوچھا کس کے حکم پر یہ ہو رہا ہے، ایسے نظام دیکھتے دیکھتے زمین بوس ہوجاتے ہیں۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے یہ بھی کہا کہ فیصل ملک نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کی جیت ہوگی، ہمیں الیکشن مہم نہیں کرنے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سرحدوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کیا، افغان مہاجرین کے ساتھ انسانی طریقہ اپنانا چاہیے تھا۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکامی ہے کہ کوئی سرحد محفوظ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے تشویش کا اظہار کیا معیشت کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری گزشتہ سال ہوئی، بانی نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار بند کر کے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔
پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ بلوچستان کے حالات تب ٹھیک ہوں گے جب انہیں حق حکمرانی ملے گا، بانی پی ٹی آئی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔