62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں، ملک میں خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
ملک میں 62 فیصد تک معمول سے کم بارشیں ہونے کے باعث محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔ سندھ میں معمول سے 62 فیصد کم اور بلوچستان میں معمول سے 52 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں ملک میں خشک سالی کے خدشات: ’چنے کی تقریباً آدھی فصل کو نقصان پہنچ چکا ہے‘
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران پنجاب میں 38 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں یہ شرح 35 فیصد ریکارڈ کی گئی، اسی طرح آزاد کشمیر میں معمول سے 29 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے وسطی اور بالائی علاقوں میں کچھ صورت حال میں بہتری آئی ہے مگر سندھ اور بلوچستان کے جنوبی حصوں اور پنجاب مشرقی میدانی علاقوں میں بدستور خشک سالی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت منگلا اور تربیلا ڈیم میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جبکہ رواں برس مارچ میں جنوبی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 سے 3 ڈگری زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کچھ جنوبی علاقے ایسے بھی ہیں جہاں مسلسل خشک دنوں کی تعداد 200 سے بڑھ چکی ہے، اور متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں کل سے ملک کے کن علاقوں میں بارشیں اور برفباری متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 25 سے 27 مارچ تک ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں میں بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews خشک سالی صورتحال سنگین کم بارشیں محکمہ موسمیات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خشک سالی صورتحال سنگین محکمہ موسمیات وی نیوز محکمہ موسمیات نے علاقوں میں خشک سالی معمول سے فیصد کم ملک میں
پڑھیں:
کراچی کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی نئی پیش گوئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی جاری کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ دنوں میں بھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج صبح بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادل شہر کے اوپر چھائے رہیں گے، جس کے باعث رات اور صبح کے اوقات میں ہلکی بارش یا پھوار کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔
موسم کی اس تبدیلی نے شہریوں کو گزشتہ 2 دنوں کی گرمی سے وقتی ریلیف دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج صبح کراچی میں نمی کا تناسب 92 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ درجہ حرارت میں مزید اضافے یا نمایاں کمی کا امکان نہیں ہے تاہم ہلکی بارش اور بادلوں کے سبب فضا خوشگوار بنی رہنے کی توقع ہے۔
یاد رہے کہ پیر کی صبح شہر قائد کا موسم اچانک تبدیل ہوا تھا جب مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی تھی، جس کے بعد شہریوں نے نسبتاً بہتر اور خوشگوار موسم کا لطف اٹھایا۔