آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
اسلام آباد(سی این پی) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے جائیداد لین دین کی ٹیکس شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست مسترد کردی۔پاکستان میں آئی ایم ایف کے سربراہ ماہر بنچی نے کہا ہے کہ مارچ 2025 کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنے حتمی فیصلے میں فی الحال ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کے شعبے کیلئے لین دین کے ٹیکسوں میں کمی کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔اس سے قبل، اعلی حکام نے دعوی کیا تھا کہ آئی ایم ایف نے اصولی طور پر 1 اپریل 2025 سے جائیداد کے خریداروں پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں 2فیصد کمی پر اتفاق کیا ہے، بشرطیکہ اس کی تحریری منظوری آئی ایم ایف سے حاصل کی جائے۔اب آئی ایم ایف نے باضابطہ طور پر بیان دیا ہے کہ اس نے جائیداد کے لین دین پر عائد ٹیکسوں میں کمی پر اتفاق نہیں کیا۔آئی ایم ایف نے پہلے ہی تمباکو اور مشروبات پر ٹیکس کی شرح کم کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب اس نے ایف بی آر کی جائیداد کے شعبے کیلئے ٹیکس کی شرح میں کمی کی آخری درخواست کو بھی مسترد کر دیا ہے۔دوسری جانب، پاکستان اور آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں، لیکن پاکستان کو آئی ایم ایف کو تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی کہ صوبے گندم کی خریداری میں مداخلت نہیں کرینگے۔آئی ایم ایف نے موجودہ 7ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت میں کلائمیٹ فنانس کو شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جو کہ ریزیلینس اینڈ سٹینیبلیٹی فیسلٹی کے تحت پیش کی جائیگی۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف نے جائیداد کے لین دین
پڑھیں:
بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
نئی دہلی (اوصاف نیوز)مقبوضہ کشمیر کےسیاحتی علاقے پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ کے بعد بھارت جہاں پاکستان کیخلاف زہر اگل رہا ہے وہیں بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچز میں سیاست کرنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ وادی کشمیر کے علاقے پہلگام میں دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مودی حکومت کے دباؤ میں پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور موجودہ سفارتی تعلقات کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر کرکٹ میچز منعقد نہیں کیے جائیں گے۔
بھارتی بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے پاکستان کیساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھمکی دیتے ہوئے مزید کہا کہ آئی سی سی ایونٹس میں بھی پاک بھارت میچز پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب بھارتی بورڈ کے بیان کے بعد ایشیا کپ اور چیمپئینز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹس پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بی سی سی آئی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا