کراچی، ٹینکر کی ٹکر سے میاں، حاملہ بیوی اور حادثے کے دوران جنم لینے والا بچہ چل بسا
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا، مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے جن کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ملیر ہالٹ بس اسٹاپ کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل پر سوار میاں اور حاملہ بیوی کو کچل دیا، حادثے کے دوران جنم لینے والا نومولود بھی دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبدالقیوم نامی شخص اپنی حاملہ بیوی کے ہسپتال سے چیک اپ کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ اس دوران ملیر ہالٹ سے شارع فیصل کی جانب تیزی سے آنے والے واٹر ٹینکر نے ان کو کچل دیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد خاتون نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے میاں بیوی اور نومولود کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردیں۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔
پولیس کے مطابق بیوی حاملہ تھی جس نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا لیکن بچہ بھی جانبر نہ ہو سکا، مرنے والے میاں بیوی ناتھا خان کے رہائشی تھے جن کی شناخت 24 سالہ زنیب اور 26 سالہ عبدالقیوم کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا ہے، دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا جب کہ حادثہ ممکنہ طور پر واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی متوفیہ زینب کے والد گل رحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی حاملہ تھی، علاج کے غرض سے گھر سے نکلی تھی، واٹر ٹینکر نے میری بیٹی اور داماد کو کچل ڈالا۔
والد نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو الٹا لٹکا دیا جائے۔ متوفی قیوم کے بھائی نے بتایا کہ قیوم کی ایک سال پہلے ہی شادی ہوئی تھی جو حاملہ اہلیہ کا چیک اپ کراکر گھر واپس آرہا تھا۔ واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں اور کار سوار شہریوں کو کچلنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 214 ہوگئی جب کہ رواں سال ہیوی ٹریفک سے اب تک 68 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: واٹر ٹینکر حادثے کے کے مطابق کے بعد
پڑھیں:
لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاہور میں خود کو کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے اہلکار ظاہر کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائیونڈ تھانے میں تعینات تین اہلکار گرفتار کرلیے گئے، اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، تینوں پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو حبس بےجا میں رکھا، پولیس ملازمین نے خود کو سی سی ڈی کا اہلکار ظاہر کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق 2 شہریوں کو اغوا کرکے 25 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا، ملزمان نے مغوی افراد سے منشیات فروشی کا اعتراف کرنے کی ویڈیوز بنوائیں، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے دیکر نوجوانوں کو بازیاب کروایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں گرفتار پولیس ملازمین سے مزید تفتیش جاری ہے، گرفتار اہلکاروں کے موبائل فون قبضے میں لے کر ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔