کراچی: بجے سے بدفعلی کا مقدمہ، نامزد ملزم کی ضمانت منظور
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے بچے سے بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔
عدالت میں بدفعلی کے مقدمے میں نامزد ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت درخواست خارجپولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر بچے کو اغواء کر کے بدفعلی کی۔
عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ سیشن عدالت نے ملزم علی اکبر کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس پر مبینہ حملے کا مقدمہ، بانی پی ٹی آئی اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری
فائل فوٹوکینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔
علم میں رہے کہ اس معاملے کا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔