خیبر پختون خوا حکومت کا جامعات کو خود کفیل بنانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو
خیبر پختون خوا حکومت کی جانب سے جامعات کو خود کفیل بنانے کے لیے 10 سال کا پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ نے سیکریٹری ہائر ایجوکیشن خیبر پختون خوا کو خط لکھا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے خط کے مطابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے تمام سرکاری جامعات کے چانسلر کا عہدہ سنبھال لیا ہے، وزیراعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لیے مربوط اسٹریجی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان میں کچھ یونیورسٹیز میں تدریسی عمل آن لائن کر دیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کیا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے 21 دن میں اعلیٰ تعلیم کے 10 سال کے پلان کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے، پلان میں قانونی، انتظامی اور مالی اصلاحات کی سفارشات شامل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ جامعات کی خود کفالت، تحقیقی معیار اور روزگار کے مواقع بڑھانے پر توجہ دی جائے، اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے
وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ کے خط میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا پلان منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
چار وزراء سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس، اسماعیل راہو سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے
صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو (فائل فوٹو)۔سندھ میں وزیر تعلیم سردار علی شاہ، وزیر آبپاشی جام خان شورو، صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیاالحسن النجار اور وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو سے پرو چانسلر کا عہدہ واپس لے کر صوبائی وزیر جامعات و بورڈز اسماعیل راہو کو دے دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹفکیشن کے مطابق وہ تمام سرکاری جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے، اس سے قبل رواں برس 3 اگست کو وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ کے تین وزراء کو صوبے کی جامعات کا پروچانسلر مقرر کیا تھا۔
جس میں وزیر تعلیم سردار شاہ کو جنرل جامعات کا پرو چانسلر، وزیر آبپاشی جام خان شورو کو انجینئرنگ جامعات کا پرو چانسلر اور صوبائی وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کو لاء یونیورسٹی کا پروچانسلر مقرر کیا گیا تھا۔ جبکہ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو پہلے ہی میڈیکل جامعات کی پروچانسلر تھیں۔
ایکٹ کے مطابق میٹروپولٹن یونیورسٹی کراچی کے پرو چانسلر میئر کراچی ہی رہیں گے۔