آئی ایم ایف کا ’انکار‘ لیکن وفاقی وزیر پریقین، کیا بجلی سستی ہوجائے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
بجلی کی قیتموں میں کمی کے حوالے سے آئی ایم ایف تاحال رضامند نہیں ہوسکا ہے لیکن وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری کہتے ہیں کہ وہ کمی ہوکر رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی کرسکتے ہیں، وزیرتوانائی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کو آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت کم کرنے کی اجازت نہیں مل پارہی۔ یاد رہے کہ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ مارچ میں بجلی کی قیمیتوں میں 8 روپے فی یونٹ کمی کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں جائیداد کی خریدوفروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کو بھی آدھا کرنے کی بات کی گئی تھی لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف ان دونوں باتوں پر رضامند نہیں ہے۔
جبکہ دوسری جانب وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے پیر کے روز کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی اور اگلے چند دنوں میں ان کی بات درست ثابت ہوجائے گی۔
مزید پڑھیے: آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات منصفانہ اور شفاف ہیں، حکومت اب مزید بجلی نہیں خریدے گی، اویس لغاری
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم زبان کے پکے ہیں اور ہماری زبان پچھلی (پی ٹی آئی) حکومت جیسی نہیں ہے۔
الیکٹرک چارجنگ کی قیمت میں کمیاویس لغاری نے کہا کہ الیکٹریکل گاڑیاں مستقبل ہیں اور یہ چارجنگ اسٹیشن کلین انرجی کی طرف اہم قدم ہے۔
مزید پڑھیں: جو صارفین سولر نیٹ میٹرنگ پر نہیں وہ اس کا بوجھ کیوں اٹھائیں؟ وزیر توانائی اویس لغاری
انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کردیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف بجلی کی قیمت بجلی کی قیمتوں میں کمی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف بجلی کی قیمت بجلی کی قیمتوں میں کمی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری بجلی کی قیمت ا ئی ایم ایف وفاقی وزیر اویس لغاری
پڑھیں:
جب بھی کراچی آتا ہوں یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے، وفاقی وزیر عبد العلیم خان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔اپنے بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ کراچی کا موجودہ انفرااسٹرکچر ہمارے معاشی مرکز کے شایانِ شان نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب بھی کراچی آتا ہوں مجھے یہاں کا انفرااسٹرکچر دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھاکہ لیاری ایکسپریس وے پرجاری کام غیرتسلی بخش ہے، ممبر ساؤتھ کومعطل کرنےکی ہدایت کردی، لیاری ایکسپریس وے کومثالی منصوبےمیں تبدیل کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ایم-6 اور ایم-10 موٹروے منصوبے اسی مالی سال کے دوران شروع ہوں گے اور یہ سندھ کی عوام کےلیے ایم 6 اور ایم10 موٹروے وفاقی حکومت کا تحفہ ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ کراچی کی عوام کوصاف ستھرا شہر اور معیاری انفرااسٹرکچر فراہم کریں گے، موٹرویز کی تکمیل سے کراچی پورٹ پورے ملک سے براہِ راست منسلک ہو جائے گا۔
خیبر پختونخوا حکومت کو چاہئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے خیرمقدمی بیان پر مثبت ردعمل دیا جائے،فواد چودھری
مزید :