ٹینکرز مافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ورنہ آئندہ کا لائحہ عمل بناؤں گا، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر صرف کراچی والوں کا نہیں بلکہ پورے صوبہ کا ہے، قرعہ اندازی میں نکلنے والے 23 پلاٹس میں سے زیادہ تر پلاٹ دیگر صوبوں کے رہنے والوں کے نکلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹینکر نے ایک بار پھر 3 افراد قتل کردیئے ہیں، آج ٹریفک گردی، دہشتگردی سے کم نہیں، میرے آواز اٹھانے پر کچھ کو تکلیف ہوتی ہے، میرے خلاف سوشل میڈیا پر ہر روز نئی فلم بنارہے ہیں جو فلاپ ہورہی ہے، اب صرف عوام کی خدمت ان کا ساتھ دینے والی فلم ہی چلے گی، ٹینکر زمافیا کو آخری وارننگ دے رہا ہوں ورنہ عوامی عدالت لگا کر آئندہ کا لائحہ عمل بناؤں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں اتحاد رمضان المبارک کے تحت 23ویں افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ افطار ڈنر میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عمران خان کو مشترکہ لائحہ عمل کے تحت رہا کروائیں گے، سہیل آفریدی
کارکنان کا یہ جذبہ بانی پی ٹی آئی سے والہانہ محبت کا عکاس ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
 پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر کی ملاقات ، وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو رہا کروائیں گے۔وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنان و دیگر نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی سندھ سے سابق ایم این اے سیف الرحمان کر رہے تھے۔وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ذاتی خرچے پر ملاقات کیلیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے، کارکنان حوصلے بلند رکھیں اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، مشترکہ لائحہ عمل کے تحت ان کو رہا کروائیں گے۔وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے سے کارکنان میں ایک نئی امید جاگی ہے، پاکستان بھر سے کارکنان اور عوام کی امیدیں آپ سے وابستہ ہیں۔وزیر اعلیٰ نے وفد کی دعوت پر سندھ کا دورہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اس متعلق شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے گا۔