اسلام آباد:

رہنما پیپلزپارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے انہیں قائل کرنے کی بات نہیں کی، بلاول صاحب نے تو اپنی نیت دکھائی ہے، بلاول صاحب تو ہر طرف جہاں پہ ملک و قوم کی طرف کوئی راستہ جاتا ہے، اس راستے پر خود بھی چلتے ہیں، لوگوں کو وہ راستہ بھی دکھاتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اب چونکہ ان کی یہ شرط پوری ہو چکی ہے ، فی الحال پاکستان میں سب سے بڑا ایشو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، اس پر ہماری قوم کو اکٹھا ہونا چاہیے، اگر پارلیمان کے اندر ہو کہ بیٹھ کر ہم نے یہ باتیں کرنی ہیں توپارلیمنٹیرنز نے کرنی ہیں اور ہم نے مل بیٹھ کر بات کرنی ہے۔ جو قومی ایشو ہے اس پر تو ہم سب کو اکھٹا ہونا چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) اختیار ولی نے کہا کہ یہ جو لفظ انگیج ہے نہ اس پر مجھے بہت بڑا اعتراض ہے ، کیوں انگیج کریں؟ باہر آگ لگی ہو ، آپ مجھے بولیں گے کہ آ جائیے میں آپ کو انگیج کرنا چاہتا ہوں، یہ آگ مل کر بجھاتے ہیں، میں خود آؤں گا۔ تھینکس ٹو بلاول۔ انھوں نے جو بات کی جمہوری ہونے کے ناطے میں اس کو سراہتا ہوں ، اور بطور ترجمان وزیراعظم میں اس کی تعریف کرتا ہوں، اب اس کے بعد اخلاقی طور پر بار ان کی سائڈ پر جاتا ہے ، پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب کہ وہ خود کو انگیج کریں۔

رہنما تحریک انصاف فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان صاحب کو انگیج کرنا چاہیے، ملک کی موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے ، اگر آپ نے ایک نیشنل پولیٹیکل کنسینسس کرنا ہے تو پھر تو اگر آپ سنجیدہ بات کرنا چاہتے ہیں تو عمران خان کو تو انگیج کرنا پڑے گا، خان صاحب کی حیثیت کو تسلیم کیے بغیر اگر آپ ایک گروپ وزیروںکا لگا دیں جو ٹھٹھے مارے یا ان کی تضحیک کرے ، تذلیل کرے ، پھر آپ سمجھیں کہ وہ آپ تعاون دیں گے پھر ایسے توکوئی بھی معاملہ نہیں ہوتا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی

شمالی وزیرستان(اسٹاف رپورٹر) پاکستان،افغانستان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خوارج کے خلاف کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج میں سے ایک کا تعلق افغان طالبان سے ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کامیاب کارروائی میں مزید 2 خوارج کے ہلاک اور 4 سے 5 کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں، خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔دوآبہ میں پولیس قافلے کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب پولیس افسران سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے فورا بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے واقعےکی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں خاص طور پر دہشت گردی کی سرگرمیوں اس وقت نمایاں طور پر اضافہ دیکھا گیا جب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ ہونے والا جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا تھا۔معاہدہ ختم کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سیکورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں تیزی لائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • بابا گورو نانک کا 556واں جنم دن، گوردوارہ جنم استھان کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر عوام کیلئے جرمانہ نہیں انعام ہونا چاہیے، نبیل ظفر
  • خرابات فرنگ
  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 خوارج ہلاک، 5 زخمی
  • کراچی کی سڑکوں پر گاڑی چلانے پر چالان نہیں انعام ہونا چاہیے: نبیل ظفر
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے، مریم نواز
  • حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • بابا گورونانک کا 556ویں جنم دن، ننکانہ صاحب کے تعلیمی اداروں میں 3 روزہ تعطیل
  • ریچھوں کے بڑھتے حملوں سے نمٹنے کیلئے جاپانی حکومت کا انوکھا اقدام