مالاکنڈ: کار نہر میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
فائل فوٹو
مالاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ کے مہاجر کیمپ میں کار نہر میں جا گری، حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پنجاب کے شہر سرگودھا کے نواحی علاقے میں ایک تیز...
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ گاڑی اور پانچوں افراد کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں۔
لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد، 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو زخمی
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار کے علاقے علی احمد گوٹھ افغان ایریا میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 20 سالہ جاوید کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے 35 سالہ شائستہ نامی خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔
پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔