عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کیلئے استدعا
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں اپنی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے انہوں نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی، جس میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 مارچ کو سزا معطلی کیس سماعت کے لیے مقرر تھا، تاہم مرکزی وکیل قتل کے ایک مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت میں پیش نہ ہو سکے۔ عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سے عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست کو بھی دیگر کیسز کے ساتھ عید کے بعد تک ملتوی کر دیا درخواست میں یہ استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست کو مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ اس کیس پر جلد از جلد فیصلہ ہو سکے وکیل کی جانب سے مؤقف پیش کیا گیا کہ عمران خان کو دی جانے والی سزا پر فوری نظرِ ثانی کی ضرورت ہے اور انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے درخواست پر جلد سماعت ضروری ہے یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی اپنی سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے استدعا کی تھی۔ ان کی درخواست میں بھی مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیس کو عید کے بعد تک ملتوی کرنا غیر مناسب ہوگا اور اس پر فوری سماعت کی جانی چاہیے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں کے بعد قانونی ماہرین کی جانب سے اس معاملے پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ چونکہ نیب کیسز میں عدالتیں اکثر جلد سماعت کے اصول کو مدنظر رکھتی ہیں اس لیے ممکن ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر بھی فوری غور کیا جائے۔ تاہم، حکومتی حلقوں کا مؤقف ہے کہ تمام قانونی معاملات کو معمول کے مطابق نمٹایا جائے گا اور کسی کو خصوصی رعایت نہیں دی جائے گی اس کیس کی اہمیت کے پیش نظر سیاسی تجزیہ کار بھی اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں عمران خان کی قانونی ٹیم پرامید ہے کہ عدالت ان کی درخواست پر جلد سماعت کے لیے کوئی فیصلہ دے گی جبکہ حکومتی نمائندے اس معاملے پر محتاط ردعمل دے رہے ہیں یہ دیکھنا باقی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی درخواست پر کیا فیصلہ کرتی ہے اور آیا سزا معطلی کی درخواست پر عید سے پہلے سماعت ممکن ہو سکے گی یا نہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی درخواست پر جلد سماعت سزا معطلی کی درخواست پر عمران خان کی سماعت کے لیے جلد سماعت کے
پڑھیں:
ای سی ایل کیس: ایمان مزاری غیر حاضر، کیس منتقل کرنے کی استدعا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی مگر مرکزی وکیل ایمان مزاری حاضر نہ ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس عدالت میں کچھ معاملات ہوئے تھے، چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہوا تھا اس کورٹ میں ؟ یہاں لا افسران کھڑے ہیں کیا ہوا تھا یہاں پر؟
لاہور؛ ایشیا کپ کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4بکیے گرفتار
انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔