ہواوے کمپنی 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے ہواوے کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ہواوے کے زیر اہتمام 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کی فراہمی کے حوالے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ تین لاکھ نوجوانوں میں سے دو لاکھ چالیس ہزار کو بنیادی نوعیت جبکہ ساٹھ ہزار نوجوانوں کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اس سال کے اختتام تک تمام 3 لاکھ نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو جائے گی، تربیتی پروگرامزکی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کروائی جائے گی۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعرات 27 مارچ, 2025
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی فنی تربیت کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ہواوے کے ساتھ ٹھوس اور طویل مدتی شراکت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے کے تربیتی پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نوجوانوں کو ہواوے کے
پڑھیں:
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا احتجاجی ڈرامہ ناکام
پاکستان ہائی کمیشن لندن کے باہر بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے جانب سے کیا گیا احتجاجی ڈرامہ ناکام ، برٹش پاکستانیوں کی طرف سے بھر پور قوت کا جوابی مظاہرہ کیا گیا، انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاج کو زمین بوس کر دیا۔
بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاجی ڈرامے پر پاکستانیوں نے ملی نغموں اور قومی ترانوں کی گونج سے بھرپور ملی یگانگت کا مظاہرے سےجواب دیا۔
پاکستان، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام سے برٹش پاکستانیوں کا بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، پاکستانی مظاہرین نے آبی دہشتگردی نامنظور، ہندوستان بین الاقوامی دہشتگرد کے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔
بھارتی جارحیت کے مقابلے میں پاکستانی دفاعی صلاحیت کی علامت Tea is Fantastic کے نعرے بھارتی ہندو انتہا پسند مظاہرین کو ابھی نندن کی پسندیدہ پاکستانی چائے سے جواب دیا گیا۔