ہیومن رائٹس کمیشن اور سول سوسائٹی کی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
کراچی پریس کلب میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان، سول سوسائٹی اور مزدور رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرس کی۔
پریس کانفرنس کے دوران ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ایچ آر سی پی کے چیئرمین اسد بٹ نے صحافیوں سمیت پُرامن مظاہرین کی گرفتاریوں کو قابلِ مذمت قرار دیا۔
انکا کہنا تھا کہ جبر اور طاقت سے اختلافِ رائے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر بیرسٹر صلاح الدین، مزدور رہنما ناصر منصور، سماجی کارکن مہناز رحمان اور ڈاکٹر ریاض شیخ نے بھی خطاب کیا۔
شرکا نے جبری گمشدگیوں کے خاتمے، گرفتار افراد کی رہائی، دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر روکنے اور پیکا جیسی پالیسیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان ہائیکورٹ نے پریس کانفرنس کی پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دیدیا
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کےلیے پیشگی اجازت کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت عالیہ بلوچستان نے کہا کہ پریس کانفرنس کے لیے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ نے 27 اگست 2024ء کو پریس کانفرنس کےلیے ضلعی انتظامیہ سے پیشگی اجازت کا حکم جاری کیا تھا۔