وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی اور میران شاہ اور ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ،
وزیراعظم کا ان آپریشنز میں 11 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ، وزیراعظم نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گیارہ خوارج ہلاک
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں 4 کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،
محسن نقوی نے کہا 11 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ قوم کو سیکورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے ،خوارج کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام ہے قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہےسیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں امن کے لیے قابل قدر اقدامات کیے دہشتگردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل ستائش ہیں ،
پاکستان میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں
غزہ میں حماس کے ترجمان کو مارنے کی تصدیق
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز سیکورٹی فورسز فورسز کو فورسز کی کے خلاف
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر 19 دہشتگردوں کا حملہ ناکام
---فائل فوٹوپولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجوعی تعداد 19 تھی۔
لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
3 دہشت گردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔