27 رمضان المبارک کی شب: مساجد میں ختم قرآن، خصوصی عبادات، ملک کیلئے دعائیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: شب قدر رحمتوں برکتوں اور فضیلتوں والی رات، رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔
ملک بھر کی مساجد میں ختم قرآن اور ذکر و اذکار کی خصوصی محافل ہوئیں، لاہور کی بادشاہی مسجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملکی سلامتی اور خوشخالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔
جامع مسجد عید گاہ کراچی میں بھی ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی، فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی قرآن خوانی کا روح پرور اجتماع ہوا، پشاور کی مسجد مہابت خان میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، لیلة القدر کی تلاش میں فرزندان اسلام نے شب بیداری کی۔
عارف والا: چور بجلی کی تاریں چوری کرتے ہوئے کنویں میں گرگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025؛ ترجمان پاک فوج کی طلباء سے خصوصی گفتگو
اسلام آباد:
آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلباء سے خصوصی گفتگو کی۔
سمر انٹر نشپ 2025 کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں 150 سے زائد یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ ملک کے 33 شہروں سے 6500 سے زائد طلباء سمر انٹرنشپ میں حصہ لے رہے ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ پاک افواج پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں اپنی افواج سے کوئی جدا نہیں کر سکتا، آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کا بھارت کو منہ توڑ جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
طلباء نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی اور ہمیشہ ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے دوٹوک پیغام دیا کہ ملک دشمن عناصر کی ناپاک کوشش کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
Tagsپاکستان