امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
ٹیکساس:
امریکی ریاست ٹیکساس میں 23 مارچ کو یوم پاکستان کے طور پر تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئی جس میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی ریاست ٹیکساس میں سماجی، مذہبی، لسانی اور معاشی خدمات کا بھی اعتراف کیا گیا۔
نیو یارک کی ریاستی اسمبلی کی جانب سے گزشتہ دنوں یوم پاکستان اور پاکستان بزنس ڈے کے حوالے سے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔
سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ٹیکساس اسمبلی کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے قرارداد منظور کرنے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ مختلف ریاستوں میں یوم پاکستان کے حوالے سے قراردادوں کی منظوری ریاستی سطح پر پاک امریکا تعلقات خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے انتہائی حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی قراردادوں کی منظوری کا سلسلہ دیگر ریاستوں خصوصاً ایسی ریاستوں جہاں پاکستانی کمیونٹی کثیر تعداد میں موجود ہے تک بڑھایا جائے گا۔
قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری کی اسپیکر ٹیکساس اسمبلی ڈسٹن بروز سے ملاقات ہوئی جس میں قرارداد کی منظوری میں ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔ قونصل جنرل نے اسپیکر ٹیکساس کو ریاستی نمائندوں اور تاجروں کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
بعد ازاں، انہوں نے ریاستی نمائندے ڈاکٹر سلیمان لالانی کی طرف سے ٹیکساس کیپیٹل میں مقننہ کے دونوں ایوانوں کے اراکین اور مقامی معززین کے اعزاز میں دی گئی افطار میں بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: یوم پاکستان کے کے حوالے سے
پڑھیں:
سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی
سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آ گئے۔وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی نے مینا آفریدی اور شفیع جان کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے وزیر اعلی بلوچستان سہیل آفریدی کی ویڈیوز کو جعلی قرار دینے کی مہم شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانزک تحقیقات کے بعد حقائق واضح ہو جائیں گے۔ جبکہ سہیل آفریدی کا جرم دیگر مجرموں سے زیادہ سنگین ہے۔ اور سہیل آفریدی نے بطور وزیر اعلی اپنے حلف کی خلاف ورزی کی۔اختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی پر کرپشن کے الزامات بھی عائد ہیں۔ اور وفاق کے خلاف سہیل آفریدی کا رویہ بلیک میلنگ کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی کے جرائم نظرانداز ہوئے تو قانون کی بالادستی خواب بن جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایا پاکستان میں صحت کے شعبے میں تاریخی کامیابی، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں جگر کے ایک ہزار کامیاب ٹرانسپلانٹس مکمل بین الاقوامی میڈیا کیلئے مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان مقرر،نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم