مودی سرکارکی مسلمان دشمنی، کھلی جگہوں پرنمازعید کی ادائیگی پرپاسپورٹ، ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بھارت(نیوز ڈیسک)مودی سرکارکی مسلمان دشمنی، کھلی جگہوں پرنمازعید کی ادائیگی پرپاسپورٹ، ڈرائیونگ لائنس منسوخ ہوگا۔گزشتہ برس بھی سڑک پر نماز عید ادا کرنے پر 200 مسلمانوں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے
بھارت میں نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں کے لیے عید کی نماز ادا کرنا بھی مشکل بنا دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ہندو انتہا پسند پولیس نے مسلمانوں کو کھلی جگہوں پر نمازعید کی ادائیگی سے روک دیا۔ میرٹھ پولیس کی جانب سے مسلمانوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ اگر کسی بپلک مقام یا سڑک پرعید کی نماز ادا کی گئی تو پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق کوئی بھی شخص اگر سڑک پرعید کی نماز پڑھتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ مسلمان عید کی نماز صرف مساجد میں ادا کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں دیگر سخت قانونی کارروائیاں بھی کی جائیں گی۔
گزشتہ سال میرٹھ میں سڑک پر عید کی نماز پڑھنے والے 200 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے اور 80 افراد کو شناخت کرکے کارروائی کی گئی تھی۔
کراچی میں جو لاوا پک رہا وہ پھٹ گیا تو دنیا دیکھے گی، فاروق ستار کا عید کے بعد دھرنے کا اشارہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عید کی نماز سڑک پر
پڑھیں:
گردشی قرض پر قابو پانے کیلئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی جلد شروع ہونے کا امکان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں کمی کیلئے بینکوں سے قرض کی ادائیگی رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرض سے چھٹکارے کیلئے حکومت اور کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدے کے تحت کیش ادائیگیاں رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔معاہدے کے تحت بینک ایک ہزار 272ارب روپے کا قرض دیں گے۔(جاری ہے)
بینکوں سے قرض اور پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کے تحت گردشی قرض کے حجم میں 80فیصد سے زائد کمی ہو جائے گی۔683 ارب روپے سے پاور ہولڈنگ کمپنی کا سود ادا کیا جائے گا، 80ارب روپے گیس کے پاور پلانٹس کو ادائیگی کی جائے گی جبکہ باقی 512ارب روپے دیگر آئی پی پیز کو دئیے جائیں گے۔واپسی ڈیٹ سرچارج کے ذریعے کی جائے گی اور صارفین 3روپے 23پیسے فی یونٹ ڈیٹ سرچارج کے ذریعے قرض ادا کریں گے۔ 561 ارب کا گردشی قرض اصلاحاتی عمل سے ختم کیے جانے کا پلان ہے۔