جویریہ سعود رواں سال رمضان کی سب سے بڑی نشریات کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے تمام پروگرامز اور سیگمنٹس پر ریٹنگز اور ویوز بہترین رہے جنہیں عوام کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ پیارا رمضان کی نشریات کے کئی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔

جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی پر پیارا رمضان کی میزبانی کر رہی ہیں اور خاص طور پر مولانا آزاد جمیل کے ساتھ ان کا سیگمنٹ پورے مہینے وائرل رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

ناظرین کی جانب سے دلچسپ کالز، الیکٹرک میٹر کے وظیفے سمیت کئی چیزوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ جویریہ سعود سال 2025 کے لیے پاکستانی ٹیلی ویژن پر اپنی سب سے بڑی ٹرانسمیشن بنانے میں کامیاب رہیں۔

حال ہی میں یاسر حسین رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے اور انہوں نے اسے وائرل ہونے اور اس سال اس کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن کے لیے اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Express TV (@entexpresstv)

جس پر پیارا رمضان کی میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ وہ ہر چیز کے لیے رب کی شکر گزار ہیں اور وہ ہمیشہ نیت پوری لگن کے ساتھ ہر کام کرتی ہیں اس ہی لئے خدا انہیں کامیاب بھی کرتا ہے۔ 

میزبان نے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیارا رمضان کی ٹرانسمیشن کو پورا ماہ دیکھا اور اسے پسند کر کے اسے کامیاب بنایا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیارا رمضان کی جویریہ سعود

پڑھیں:

نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا

نوابشاہ ( نیوز ڈیسک) دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا، نوابشاہ میں قوم پرست جماعت کے کارکنان نے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔
سرہاڑی کے قریب بخشو جمالی ریلوے پھاٹک پر ہزارہ ایکسپریس کو روک لیا گیا، احتجاجی دھرنے کے باعث دیگر ٹرینوں کو قریبی ریلوے سٹیشنز پر روک دیا گیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواز ڈاہری ریلوے سٹیشن پر روک دیا۔کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو لنڈو ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کے مطابق ریلوے ٹریک بند ہونے کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کرلی۔

صوبہ پنجاب میں گندم کی خریداری کےلیے جامع پلان تیار

متعلقہ مضامین

  • 62 سالہ ہالی ووڈ اداکارہ ’دنیا کی خوبصورت ترین خاتون‘ قرار
  • مہوش حیات بھی کراچی کی گرمی سے پریشان؛ شوٹنگ کے دوران پسینے پسینے ہوگئیں
  • چین، شینزو-20 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ
  • شادی سے پہلے لڑکی سے اسکی تنخواہ پوچھنے والا مرد، مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر
  • ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
  • نہروں کا معاملہ شدت اختیار کر گیا: قوم پرست جماعت نے ریلوے ٹریک بند کر دیا
  • کوئٹہ، کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے مشکور ہیں، سرفراز بگٹی
  • انسداد دہشت گردی کےلیے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، شہباز شریف
  • سندھ حکومت کینالز منصوبہ رکوانے میں کامیاب ہے، مراد علی شاہ
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ