26 نومبر احتجاج؛ اٹک جیل کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
راولپنڈی:26 نومبر احتجاج کے معاملے میں اے ٹی سی پنڈی نے وفاقی پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے 5 مقدمات میں پی ٹی آئی کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی پولیس کی درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
پی ٹی آئی کے احتجاج سے گرفتار ملزمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ، رمنا اور تھانہ کوہسار میں بھی مقدمات درج ہیں۔ ملزمان کو 3 ہفتے قبل اسلام آباد پولیس نے اٹک جیل میں شامل تفتیش بھی کیا تھا۔
عدالت کی جانب سے 118 ملزمان کی حوالگی کے احکامات ملنے پر اسلام پولیس اٹک جیل کیلئے روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ وفاقی پولیس کو 8 مقدمات میں مطلوب ملزمان اٹک جیل میں تھے ان میں سے تین مقدمات کے ملزمان کی حوالگی کے احکامات پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسلام ا باد اٹک جیل
پڑھیں:
لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
لاہور میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف درجنوں مقدمات درج کرلیے گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔