ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا قدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے القدس کی آزادی کی کنجی مسلمانوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے، وہ دن دور نہیں جب شیعہ اور سنی مل کر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔  اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی القدس ملتان کے زیراہتمام یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز سے گھنٹہ گھر چوک تک یوم القدس ریلی نکالی گئی، جس سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، جماعت اسلامی اور ملی یکجہتی کونسل کے ضلعی صوبائی اور مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ جن میں علی زین، علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی، حافظ محمد اسلم، علامہ غلام مصطفی انصاری، برادر علی مصدق نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا قدس مسلمانوں کا مشترکہ مسئلہ ہے، القدس کی آزادی کی کنجی مسلمانوں کے اتحاد میں پوشیدہ ہے اور وہ دن دور نہیں جب شیعہ اور سنی مل کر بیت المقدس میں نماز ادا کریں گے، حکومت پاکستان قدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، آزادی بیت المقدس کے لئے اسلامی مقاومت کی جدوجہد، قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ رہنمائوں نے کہا کہ خدا کی قسم ہم بروز محشر اللہ و رسول اور لاکھوں فلسطینیوں کے سامنے جواب دہ ہوں گے، آج پاکستان سمیت اکثریت اسلامی ممالک کے حکمران اسلام و فلسطین کے ساتھ خیانت و غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

شرکا میں بچے، نوجوان، بوڑھے، خواہران اور جوانوں کی کثیر تعداد کے علاوہ علما کرام شامل تھے۔ نوجوانوں نے فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے، پلے کارڈذ اور بینرز پر فلسطین کے حق اور اسرائیل و امریکا کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ ریلی کے شرکا نے گھنٹہ گھر چوک تک پیدل مارچ کیا۔ ریلی میں صوبائی صدر عزاداری ونگ انجینئر سخاوت سیال، حسن رضا مشہدی، رانا تیمور، برادر احتشام اظہر، یافث نوید ہاشمی بردار فخر نسیم، ظفریاب حیدر ضلعی صدور آئی ایس او اور دیگر نے شرکت کی۔ ریلی کے آخر میں امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔  اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  •   جی بی الیکشن: مسلم لیگ ن نے اسکردو سے بڑی کامیابی حاصل کر لی
  • جی بی الیکشن:سکردو سےمسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی مل گئی
  • نوجوانوں کی خدمات کے اعتراف میں اداکار ادریس ایلبا کو نائٹ کا خطاب
  • امام خمینی، فکر، قیادت اور انقلاب کا استعارہ
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • 3 جون: جب حضرت امامؒ نے آخری سانس لی
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے