آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفرا کی ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
صدر مملکت کا نامزد سفرا سے کہنا تھا کہ میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے مراکش، سوئٹزر لینڈ اور فلپائن کیلئے پاکستان کے نامزد سفرا کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ صدر مملکت سے مراکش کیلئے پاکستان کے نامزد سید عادل گیلانی، سوئٹزر لینڈ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر ڈاکٹر مرغوب سلیم بٹ نے ملاقات کی۔ آصف علی زرداری نے فلپائن کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر ڈاکٹر عاصمہ ربانی سے بھی ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ نامزد سفرا میزبان ممالک کے ساتھ تجارتی، معاشی، سیاسی اور سفارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام دوست ممالک کے ساتھ کاروباری اور سرمایہ کاری کے شعبے میں مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔ صدر مملکت نے نامزد سفرا کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور سفرا کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کیلئے پاکستان کے نامزد ممالک کے ساتھ صدر مملکت
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ایوان صدر میں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت، معیشت و ثقافت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینا دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مشکل وقتوں میں سعودی عرب کی معاونت پر شکرگزار ہیں۔ صدر مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمنائوں کا پیغام بھی دیا۔