جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، حاجی حنیف طیب
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
ایک بیان میں چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ غزہ میں درجنوں تاریخی مساجد اور چرچ منہدم ہوچکے ہیں، غزہ لہو لہو ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالمی ادارے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ادارے بالخصوص مسلم حکمران غفلت کی نیند سے کب بیدار ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے ایک بیان میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کا مسئلہ صرف فلسطینی عوام کا نہیں بلکہ عالم اسلام، عالم انسانیت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف، قبلہ اول کے تحفظ اور آزادی کیلئے اُمت مسلمہ کو متحد ہوکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں کے امن کے بعد غزہ میں اسرائیلی حملے دوبارہ شروع ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
حاجی حنیف طیب نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے چند دنوں میں مزید ایک ہزار سے زائد لوگ شہید ہوگئے جبکہ 7 اکتوبر 2023ء سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی ہیں، غزہ میں تعلیمی مراکز بھی بمباری سے مکمل تباہ ہوچکے ہیں، طبی سہولتیں میسر نہیں، درجنوں تاریخی مساجد اور چرچ منہدم ہوچکے ہیں، غزہ لہو لہو ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، عالمی ادارے، بین المذاہب ہم آہنگی کے ادارے بالخصوص مسلم حکمران غفلت کی نیند سے کب بیدار ہونگے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا اسرائیلی جارحیت پرہنگامی اجلاس آج ہوگا
قطرکےدارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے،عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس کی تیاری کیلئےوزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنےکی ۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنےتعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،قطر سے یکجہتی اورحمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نےگیارہ ستمبر کو دوحا کا دورہ کیا تھا،اور قطری قیادت سے ملاقات میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
Post Views: 7